حکومت سندھ کا کراچی میں چائنا کٹنگ کے ذریعے زمینوں پر تعمیر کئے گئے مکانات اور دکانوں کو ریگولرائز کرنے پرغور

حکومت سندھ نے شہرقائد میں کراچی ڈولمپنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی زمین پر غیرقانونی طور پر چائنا کٹنگ کے ذریعے قبضہ کی گئی زمینوں پر کی جانے تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کا منصوبہ زیرغور ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق  چائنا کٹنگ کی گئی ان زمینوں پر پہلے ہی ہزاروں افراد چھوٹے پلاٹوں پر تعمیر کردہ مکانات میں پہلے ہی رہائش پذیر ہیں، یہ پلاٹس 120 مربع گز سے کم رقبے کے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر بلدیات نے سرکاری زمین پر قبضے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا، اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبول پالیسی مرتب کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ہزاروں مکانات اور دکانیں تعمیر ہونے کے سبب یہ تقریباً ناممکن ہے کہ زمین کو خالی کرایا جاسکے، لہٰذا عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کے معاملے پر غور و خوض کیا گیا۔

وزیر بلدیات سعید غنی کے ساتھ کے ڈی اے انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں زیرقبضہ زمین کو جرمانہ عائد کر کے ریگولرائز کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ کے ڈی اے کے لیے کم از کم کچھ فنڈز حاصل کیا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ کے ڈی اے نے شہر کے مختلف حصوں میں 139 پارکوں کے لیے ترقیاتی فنڈز کی بھی درخواست کی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts