کراچی ایئرپورٹ پر معصوم بچی سے اے ایس اف اہلکار کے ناروا رویے پر مبنی ویڈیو کو اے ایس ایف حکام نے پرانی قرار دیا ہے اور بتایا ہے کہ اہلکار کو سزا بھی ہوچکی ہے۔
چند روز قبل کراچی ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکار کی معصوم بچی کو بال پکڑ کر گرانے کی ویڈیو وائرل ہوئی اور اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جانے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کی بچی کو گرانے ویڈیو پرانی ہے، ذمہ دار اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاچکی،اے ایس ایف اہلکار کو قانون کےمطابق کڑی سزا دی جا چُکی ہے۔
اے ایس ایف حکام کا مزید بتانا ہے کہ اے ایس ایف پاکِستان آرمی ایکٹ کے تابع ایک منظم فورس ہے، فورس کے اہلکار اپنے فرائض منصبی ثابت قدمی اور خوش خلقی سے سر انجام دیتے ہیں،ادارے کی جانب سے کوتاہی کا تدارک بروقت کیا جاتا ہے۔
مذکورہ اہلکار کا یہ فعل انفرادی عمل تھا،ف ورس کسی بھی اہلکار کے نامناسب رویے کے خلاف عدم برادشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،پرانی ویڈیو کو پھیلانا فورسز اور افواج پاکِستان کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ کچھ عناصر جان بوجھ کر پرانے واقعے کو نئے سرے سے اجاگر کر رہے ہیں۔