Search
Close this search box.

اگست میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں، 63 سالوں میں دوسرا خشک ترین مہینہ رہا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اگست کے مہینے میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں جسکے باعث ماہ اگست گزشتہ 63 سالوں میں پاکستان کا دوسرا خشک ترین مہینہ رہا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگست کا موسمیاتی جائزہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ملک میں رواں سال اگست میں معمول سے 66 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ رواں سال بلوچستان میں اگست کا مہینہ خشک ترین رہا جب کہ خیبرپختونخوا، پنجاب میں اگست دوسرا خشک ترین ماہ رہا ہے۔

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو گوجرانوالہ میں 102ملی میٹر بارش ہوئی اور  اگست میں لوئر دیر میں 231 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اگست میں ملک کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 0.19 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا اور اگست میں ملک کا اوسط درجہ حرارت 30.44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں