Search
Close this search box.
دنیا خصوصیت

آن لائن فراڈ سے کیسے بچاجائے؟ برطانیہ میں نیا ٹول متعارف

مدد کی اپیل، انعامی اسکیم میں بڑی رقم نکلنے کا جھانسہ ، آن لائن آمدنی ، بینک اکاونٹ بلاک کرنے کی دھکی، کسی قریبی عزیز کی گرفتاری یا آن لائن قرض کی فراہمی کے نام پر آئے دن آن لائن فرڈ کی خبریں ہماری نظروں سے گزرتی ہے، اکثر اوقات ہمارا کوئی قریبی عزیز زرا سی بے دھیانی کے باعث فراڈ کا شکار بھی ہو جاتا ہے اور پھر جسیے ہی معاملہ سجھ میں آتا ہے تو پھر غصے اور افسوس کے سوا کوئی اور چارہ نہیں بچتا۔

آن لائن فراڈ کا معاملہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر کے لئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے ، جہاں ملزمان آن لائن پلیٹ فارم یا پھر فون کالز کے زریعے انعام کا لالچ دیتے ہیں یا پھر مختلف معاملات میں انتہائی جلد بازی کا مظاہرہ دکھاتے ہیں اور سادہ لوح افراد کو موقع ہی نہیں ملتا کہ وہ معاملے کی تحقیق کر سکیں، نتیجتا انہیں نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
دنیا بھر میں اس چیلنج سے بچنے کے طریقوں پر کام جاری ہے اور ادارے شہریوں کو آن لائن فراڈ سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کرتے رہتے ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں برطانیہ میں صارفین کو آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے فراڈ کی شناخت کرنے والا نیا ٹول متعارف کروا یا گیا ہے جس کانام’آسک سِلور‘ ہے۔ صارفین اس جدید ٹول تک واٹس ایپ کے ذریعے باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

صارفین کو صرف ’آسک سِلور‘پر سائن اپ کرنا ہے جس کے بعد یہ ٹول خود بخود واٹس ایپ اکاؤنٹ کی چیٹ لسٹ میں ظاہر ہونے لگے گا۔

رپورٹس کے مطابق جب بھی کسی صارف کو کوئی مشکوک میسیج یا ای میل موصول ہو یا کسی ویب سائٹ پر شک ہو تو اسے صرف اسکرین شاٹ لے کر ’آسک سَلور‘ ٹول پر اَپ لوڈ کرنا ہے جس کے بعد یہ ٹولآرٹیفیشل انٹیلیجنس کے زریعہ فوری طور پر تجزیہ کر کے بتا دے گا کہ آیا یہ میسیج، ای میل یا ویب سائٹ کسی قسم کا فراڈ ہے یا نہیں۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ یہ ٹول صارف کو فراڈ میسیج، ای میل یا ویب سائٹ کو رپورٹ کرنے جیسے اقدام سمیت آن لائن فراڈ سے خود کو محفوظ رکھنے کے طریقوں سے بھی آگاہ کرے گا

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں