Search
Close this search box.
دنیا خصوصیت

کیا آپ صبح سوکر اٹھنے کے بعد سب سے پہلے موبائل دیکھتے ہیں؟ اس عادت کے زندگی پر کیا اثرات پڑ رہے ہیں؟

صبح بیدار ہونے کے بعد آپ سب سے پہلا کام کیا کرتے ہیں؟ غالباً، آپ اپنا فون اٹھاتے ہیں اور اس کے استعمال میں مصروف ہو جاتے ہیں ۔ یہ آفس سے موصول ہونے والی کوئی اطلاع، تازہ خبریں، یا کچھ اور بھی ہو سکتا ہے لیکن جان لیجئے کہ یہ عادت آپ کی زندگی پر کئی مہلک اثرات بھی مرتب کر سکتی ہے ۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جاگنے کے فوراً بعد فون کا استعمال آپ کے معمولات میں خلل اور دماغی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ یہ پیداواری صلاحیت اور مجموعی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے ۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے مطابق، اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں میں سے 80 فیصد سے زیادہ لوگ بیدار ہونے کے 15 منٹ کے اندر اپنے فون کو چیک کرتے ہیں
ماہرین کے مطابق جب انسان صبح جاگتا ہے تو اس کا دماغ ڈیلٹا اسٹیٹ یعنی گہرے سکون کی حالت میں ہوتا ہے۔
اس کے بعد دماغ الفا سٹیٹ میں چلا جاتا ہے جس میں میں آپ جاگے تو ہوتے ہیں لیکن پوری طرح سے آپ کا دماغ بیدار نہیں ہوتا۔
اس کے بعد دماغ بیٹا حالت میں داخل ہوتا ہے جو کہ باقاعدہ پوری طرح سے فعال حالت ہوتی ہے۔
لیکن جب آپ جاگتے ساتھ ہی موبائل فون کا استعمال شروع کر دیتے ہیں تو دماغ ڈیلٹا سے بیٹا حالت میں داخل ہو جاتا ہے جس سے ذہن پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔یہ عمل بے چینی اور چڑچڑاپن بڑھاتی ہے اور آپ دن بھر اکتائے رہتے ہیں۔

پریشانی اور تناؤ

جب آپ صبح اپنا فون کھولتے ہیں تو کام کی ای میلز اور سوشل میڈیا کی اطلاعات فوری طور پر تناؤ اور پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔

بینائی کی کمزوری

صبح سویرے آنکھوں پر دباؤ ڈالنے سے آپ کی بینائی کمزور ہو جاتی ہے۔ فون کا زیادہ استعمال، آنکھوں میں خشکی، جلن اور سر درد کا سبب بن سکتا ہے۔

سستی اور تاخیر

جب بھی آپ اپنے دن کی شروعات اپنے فون کے استعمال سے کرتے ہیں تو آپ اپنے صبح کے معمولات میں کافی تاخیر کرتے ہیں۔ آپ توانائی کھو دیتے ہیں اور یہ تاخیر خود بخود آپ کے پورے دن کو سست کر دیتی ہے۔
دور جدید میں اسمارٹ فونز کے استعمال سے بچنا مشکل ہے۔ تاہم، اگر آپ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہیں تو آپ ان کے استعمال کو محدود کر سکتے ہیں۔آپ نیند کی روٹین کو ترتیب دیں، جلدی سو جائیں اور سونے سے ایک گھنٹہ اور اٹھنے کے آدھے گھنٹے بعد تک موبائل فون کا استعمال نہ کریں

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں