Search
Close this search box.
صحت نمایاں پاکستان

ڈینگی بخار کی علامات کیا ہیں ، اس سے بچاو کے لئے کیا کریں ؟

ڈینگی بخار مچھروں کے کاٹنے سے پھیلنے والی عام بیماری ہے جس کے عام طور پر بارشوں کے بعد معتدل موسم میں پھیلنے کے امکانات بہت ذیادہ ہو تے ہیں۔ ڈینگی کا مرض ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل نہیں ہوتا تاہم متاثرہ مریض کو کاٹنے والا مچھر وائرس کے پھیلاو کا سبب بن سکتا ہے۔

کیا ڈینگی جان لیوا مرض ہے؟

ڈینگی چکن گونیا کے مقابلے میں ذیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، جلد تشخیص، احتیاط اور مناسب علاج نہ کرنے پر اسکی شدت میں اضافے کا خدشہ ہو تا ہے جو موت کا سبب بھی بن سکتا ہے،

ڈینگی کی علامات کیا ہیں

ڈینگی کی علامات سامنے آنے میں 3 سے 7 روز لگ جاتے ہیں، فلو کے ساتھ تیز بخار اسکی عام علامت ہے تیز بخار کو اکثر لوگ فلو کا سبب قرار دے کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ڈینگی کی صورت میں متاثرہ شخص کو سردرد، مسلز، جوڑوں اور پورے جسم میں درد کی شکایات ہو سکتی ہیں۔ متلی ، قے، آنکھوں کے اندر تکلیف اور خارش جیسی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔

ڈینگی سے جسم میں ہونے والی نقصانات

ڈینگی کے دوران شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم میں پانی کی شدید کمی واقع ہو جاتی ہے۔ جسم میں پلیٹلیٹس کی سطح کم ہونے لگتی ہے اور شدت کی صورت میں جسم سے خون کا رساؤ بھی شروع ہو جاتا ہے۔ عام طور پر مریض ایک ہفتے میں صحتیاب ہو جاتا ہے تاہم شدت کی صورت میں یہ مرض جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق مرض کے شدت کی علامت جسم کے مختلف حصوں سے خون کا رسنا ، سانس لینے میں دشواری، سانس جلدی پھول جانا اور حد سے ذیادہ تھکاوٹ قابل زکر ہیں۔ ڈینگی سے بچاو کی تاحال کوئی مخصوص دوا یا ویکیسن ابھی تک ایجاد نہیں ہو سکی ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں