Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین

سندھ میں کسی کے علاج کے لئے کوئی صحت کارڈ یا شناختی کارڈ نہیں دیکھا جاتا،شرجیل انعام میمن

ندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پشاور سے آئے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ حکومت سندھ صحت کے میدان میں بھی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے،این آئی سی وی ڈی سے لاکھوں لوگ مفت علاج کروا رہے ہیں۔پورے پاکستان کے لوگوں کا این آئی سی وی ڈی علاج مفت ہو رہا ہے، سائبر نائف سے نہ صرف پورے پاکستان بلکہ بیرون ملک کے لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں،افغانستان اور کابل سے لوگ علاج کے لئے کراچی آتے ہیں،گمبٹ ہسپتال میں جگر کا ٹرانسپلانٹ مفت ہو رہا ہے،سندھ کے ہسپتال پورے پاکستان کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت حکومت سندھ کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ پشاور کے صحافیوں کے دورے سے صحافی دوستوں کو پتہ چلے گا کہ حکومت سندھ نے کتنا کام کیا ہے۔پاکستان اس وقت توانائی کے بحران سے دوچار ہے،پاکستان کو توانائی کے بحران کا واحد حل تھرپارکر کا کوئلہ ہے،شہید بی بی تھر کول پر کام شروع کیا، ان کی حکومت ختم ہوتے ہی اس پر کام بند کردیا گیا،

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ای وی بس اور خواتین کے لئے پنک بس سروس شروع کی،خواتین کو آسان سفری سہولیات کی فراہمی حکومت سندھ کا ویژن ہے۔سیلاب پورے پاکستان میں آیا تھا، لیکن سیلاب متاثرین کے لئے گھر صرف پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ بنا رہی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت 21 لاکھ گھر بنائے جا رہے ہیں

عمران خان کے حوالے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، ملک، عوام، پارٹی ممبران سمیت کسی سے بھی مخلص نہیں صرف اپنے مفادات سے مخلص ہے

سینئر وزیر کی جانب سے پشاور کے صحافیوں کو  سندھی اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کئے گئے۔پشاور کے صحافیوں کی جانب سے بھی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو یادگار شیلڈ  اور شال کا تحفہ پیش  کیا گیا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں