Search
Close this search box.
تازہ ترین کھیل

سابق ٹینس پلیئر سارہ منصور کا آئی ٹی ایف لیول 3 کوچنگ سرٹیفکیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستان خاتون ہونے کا اعزاز

پاکستان کی سابق ٹینس پلیئر سارہ منصورنے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کا لیول 3 کوچنگ سرٹیفکیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سارہ منصور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی پلیئر ہیں۔سارہ نے کامیابی کے ساتھ آن لائن ماڈیول مکمل کیا اور پھر 7 جون سے 20 جون 2024 تک اسپین کے شہر والنسیا میں کوچنگ سرٹیفیکیشن حاصل کیا۔ کوچنگ کورس میں سارہ منصور کی شرکت اولمپک سولیڈیریٹی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اسکالرشپ کے ذریعے ممکن ہوئی تھی۔

لیول 3 کوچنگ سرٹیفکیشن ملنے پر سارہ منصور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئی ٹی ایف کے اعلیٰ ترین کوچنگ لیول کو حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے پر بہت خوش اور پرجوش ہیں۔ سارہ منصور نے کہا ہے کہ یہ کورس آسان نہیں لیکن وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ انہیں اس کورس کو پورا کرنے کی طاقت دی۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے سارہ منصور کو اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کے حوالہ سے ان کی محنت اور لگن کا اعتراف کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سارہ کی کامیابی پاکستان میں خواتین کی ٹینس کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل نے سارہ کی استقامت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی کامیابی پاکستان میں خواتین کے ٹینس کے مستقبل پر دیرپا اثر چھوڑے گی۔سارہ منصور نے ایک سخت کورس مکمل کرنے کے بعد اپنی آئی ٹی ایف لیول 3 کوچنگ کی اسناد حاصل کی ان کی کامیابی خواتین کے کھیلوں میں ترقی کے امکانات اور روایتی طور پر مردوں کے زیر تسلط میدان میں خواتین کی مضبوط قیادت کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں