پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے سے متعلق ہر کچھ دن بعد کوئی نا کوئی واقعہ خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے اور اب ایک اور انوکھا واقعہ سامنے آگیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز میں موجود عملہ کا ڈیوٹی وقت ختم ہونے کے باعث طیارہ کو منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی اتار لیا گیا۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 9754 سعودی عرب کے شہر ریاض سے اسلام آباد جارہی تھی۔ جس میں موجود عملہ کی ڈیوٹی کا دورانیہ مقررہ وقت سے تجاوز کرچکا تھا۔ جسکے باعث طیارہ کو کراچی میں ہی اتار لیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کو کچھ وقت کے لئے کراچی میں اتارا گیا اور عملہ کی تبدیلی کے بعد فلائٹ اپنی منزل اسلام آباد روانہ ہوگئی تھی۔