Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین

محکمہ ایکسائز سندھ کا پریمئم نمبر پلیٹس کے لئے آن لائن بولی شروع کرنے کا اعلان

محکمہ ایکسائز حکومت سندھ  نے پریمئم  نمبر پلیٹس کے لیے آن لائن بولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پراب آن لائن بولی لگائی جا سکے گی، آن لائن بولی کا مقصد صوبے میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز ، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن  کی زیر صدارت، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس کراچی میں ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن، و نارکوٹکس کنٹرول محمد سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائزاورنگزیب اکبر پنہور، ڈی اجی نارکوٹکس کنٹرول عثمان غنی صدیقی ، ریاض حسن کھوسو ، دیگر ڈائریکٹرو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں گفتگو  کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پریمئم نمبر پلیٹس کے لئے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا، شرکاء پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں پریمیم نمبر پلیٹس پر بولی لگا سکیں گے، خواہشمند افراد ایک مقررہ مدت کے اندر آن لائن بولی کے ذریعے پریمئم پلیٹس حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر 2024 کو کراچی میں ایک بڑے فنڈ ریزنگ ایونٹ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے، فنڈ ریزنگ ایونٹ میں پریمیئم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس پر بولی لگائی جائے گی،  پلیٹس کی بولی سے حاصل ہونے والی تمام رقم براہ راست سندھ میں سیلاب متاثرین کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے مختص کی جائے گی۔

سینئر وزیر شرجیل  انعام میمن نے کہا کہ پریمیم نمبر پلیٹس کی دوبارہ فروخت کے لئے بھی پورٹل متعارف کرایا جائے گا۔

سندھ  کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن ککی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی کا  بھی فیصلہ کیا گیا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے،  منشیات کے خلاف مستحکم کارروائیوں کے لئے پولیس سے مزید فورس لی جا سکتی ہے،  منشیات کے خلاف جنگ میں اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف پولیس فورس سے اضافی افرادی قوت اور دیگر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،  کارروائیوں میں تیزی لانے کا مقصد منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف ایک مربوط اور جارحانہ مہم چلانا، منشیات کے خلاف طویل المدتی کامیابی حاصل کرنا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں