Search
Close this search box.
کاروبار خصوصیت پاکستان

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لئے دبئی میں ٹریڈ لائیسنس حاصل کرنے کا آسان طریقہ متعارف کرادیا

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لئے دبئی میں ٹریڈ لائیسنس حاصل کرنے کا آسان طریقہ متعارف کرادیا
اب کوئی بھی پاکستانی یو اے ای میں مقامی حکام کے ذریعے کاروباری لائسنس کیلئے تجارتی نام رجسٹر کروا سکتا ہے
حکام کے مطابق ان سرٹیفکیٹ کی وقتاً فوقتاً تجدید کرانی پڑے گی۔

دبئی میں اپنا تجارتی نام رجسٹرڈ کرانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو یو اے ای کی وزارت اقتصادیات کی ان ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔

  • آپ کے تجارتی نام کا متعلقہ کاروبار کےلائسنس کی قسم سے مطابقت رکھنا ضروری ہے۔
  • تجارتی نام منفرد یعنی یونیک ہونا چاہیے جو پہلے کسی شخص یا کمپنی نے رجسٹرڈ نہ کیا ہو۔
  • تجارتی نام میں عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے غیر مناسب الفاظ کا استعمال کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔
  • آپ کا کاروباری نام کا آپ کے بزنس کی قسم سے مماثلت رکھنا ضروری ہے۔
  • آپ کے کاروباری نام میں اللہ کا نام یا کوئی مذہبی حوالہ شامل نہیں ہونا چاہیے۔
  • کاروباری نام کا انتخاب کرتے ہوئے یہ خیال رکھنا ضروری ہے اس میں کسی بھی سرکاری اداروں کی نقالی نہ ہو۔
  • دبئی میں کاروبار کے خواہش مندوں کو اس بات کی بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ قانونی مسائل سے بچنے کے لئے کسی اور کا نام، لوگو، یا ٹریڈ مارک استعمال ہرگز نہ کریں۔
  • دبئی میں کاروبار کے لئے ‘انویسٹ ان دبئی’ کے آن لائن پورٹل پر باآسانی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔
  • درخواست فارم جمع کرتے وقت حکام کی جانب سے کچھ اضافی ہدایات کو بھی زہن میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، مثلا آپ اپنے کاروبار کے لئے کسی اور کے خاندان کا نام استعمال نہ کریں۔
  • کسی اور خاندان کا نام اس وقت استعمال ہو سکتا ہے جب آپ کے پاس اسکا باقائدہ اجازت نامہ ہو یا وہ خاندان براہ راست کاروبار سے منسلک ہو اور بہت ہی اہم بات یہ کہ آپ کے کاروباری نام میں کسی بھی عالمی سیاسی جماعت یا مذہبی فرقہ وارانہ تنظیم کا نام ہر گز شامل نہیں ہونا چاہیے۔
  • دبئی میں ٹریڈ لائسنس حاصل کرنے کیلئے قومی شناختی کارڈ لازمی ہے۔
  • یو اے ای کے قومی شناختی کارڈ کی فیس 620 درہم ہے۔
  • ‘انویسنٹ ان دبئی’ کی ویب سائیٹ پر کاروبار کے خواہشمند افراد کے سہولت اور رہنمائی کے لئے مختلف کاروبار، سرمایہ کاری ، کاروبار کی شروعات کیسی کی جائے اور دیگر اہم تفصیلات بلاگز کی شکل میں بھی دستیاب ہیں۔
  • ویب سائیٹ پر ویزا کے حصول، رہائش، بچوں کی تعلیم ، اسپتال ، قوانین سے متعلق اہم معلومات بھی دستیاب ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں