Search
Close this search box.
بلاگز انٹرٹینمنٹ/لائف اسٹائل سائنس اور ٹیکنالوجی

موبائل فون کا بڑھتا استعمال بچوں کو کس طرح متاثر کر رہا ہے؟

موبائل فونز ، ٹیبلیٹس اور دیگر پورٹیبل انٹرنیٹ ڈیوائسز نے گذشتہ ایک دہائی کے دوران پورے منظر نامے کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے، بچے اور نواجوانوں کے لئے اسکے بغیر زندگی کا تصور نامکمل نظر آتا ہے جبکہ درمیانی اور بڑی عمر کے افراد بھی اسکے بغیر زندگی کو نامکمل تصور کرنے لگے ہیں۔

موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز دوستوں اور خاندان کے ساتھ رابطے کے علاوہ ، تعلیم، تفریح اور اظہار خیال کے لئے استعمال ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب ان آلات پر انسانوں کا انحصار اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ اسکی عدم موجودگی میں انسان ادھورا پن محسوس کرنے لگا ہے ۔

بے شمار سہولیات اور فائدے کے باوجود موبائل فون اور ڈیوائسز کا زیادہ استعمال بچوں اور نوجوانوں کے لئے بے شمار زہنی، دماغی اور سماجی مسائل کا سبب بننے لگا ہے اور اسکے مضر اثرات تیزی سے سامنے آنے لگے ہیں۔ پاکستان بائیو میڈیکل جرنل کی ایک تحقیق کے مطابق موبائل فون کا استعمال بچے کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر منفی اثر ڈالتا ہے۔جن میں سماجی رویوں کی تبدیلی ، ، غصہ ، مایوسی، نیند میں خلل سمیت دیگر مسائل شامل ہیں۔

ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق دو گھنٹے سے زائد موبائل فون استعمال کرنے والے 68 فیصد بچوں کی نیند میں خلل پیدا ہو گیا ہے ، 39 فیصد بچے والدین کے ساتھ بد تمیزی کا مظاہرہ کرتے ہیں ، 53 فیصد بچے تنہا رہنا اور میل جول سے پرہیز کرنا پسند کر تے ہیں جبکہ 77 فیصد بچے موبائل فون چھیننے پر غصے اور مایوسی کا اظہار کر تے ہیں۔ 33 فیصد بچوں کی آنکھیں خراب ہونے اور 34 فیصد بچوں کے وزن میں اضافہ بھی ہوا ہے ۔

جرنل بی ایم سی پبلک ہیلتھ میں شائع تحقیق کے مطابق اسکرینوں کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، خاص طور پر 9 اور 10 سال کی عمر کے بچوں میں ڈپریشن، انزائٹی، اشتعال اور دیگر مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اسکرینوں کے سامنے گزارے جانے والا وقت جتنا زیادہ ہوگا، ڈپریشن کی علامات کی شدت اتنی زیادہ ہوگی۔تحقیق کے مطابق ویڈیو چیٹنگ، ویڈیوز دیکھنے اور ویڈیو گیمز کھیلنے سے یہ خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اسمارٹ فونز کے استعمال کے باعث بچے اب جسمانی سرگرمیوں سے دور ہوگئے ہیں جبکہ نیند کا دورانیہ کم ہونے سے دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایک اور تحقیق کے مطابق موبائل فون پر ذیادہ وقت گزارنے سے منصوبہ بندی کرنے، توجہ مرکوز کرنے، ہدایات کو یاد رکھنے اور ایک سے دوسرے کام کے درمیان آسانی سے سوئچ کرنے کی صلاحیت جیسے دماغی افعال متاثر ہوتے ہیں۔یہ دماغی افعال جذبات کو کنٹرول کرنے، کچھ نیا سیکھنے، تعلیمی کامیابیوں اور دماغی صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

موجودہ زمانے میں موبائل فون کی ضرورت اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس کے استعمال سے انکار مسئلے کا حل ہے۔ ان ڈیوائس کے بے جا استعمال سے پرہیز، اس کے زریعے حساس مواد اور تفریح کے طریقوں کی سختی سے مانیٹرنگ، بچوں کو اسکرین کے بجائے فزیکل اکٹیویٹی کے لئے رضامند کرنا اور والدین کا بچوں کے ساتھ ذیادہ سے ذیادہ رابطہ اور میل جول ان مسائل سے بڑی حد تک محفوظ رکھنے کا سبب بن سکتاہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں