Search
Close this search box.
کاروبار تازہ ترین پاکستان

پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن اور مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب پاکستان کی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں رواں مالی سال کے لیے پاکستانی معیشت کو بہتر قرار دیا گیا ہے اور ساتھ ہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی اور میکرو اکنامک استحکام کے اعشاریے مثبت ہیں۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اصلاحات کے مضبوط نفاذ سے ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.4 فیصد ہونے کا امکان ہے جبکہ مالی سال 2025 میں جی ڈی پی کی شرح 2.8 فیصد تک ہونے کا امکان ہے لیکن معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا پالیسی کے تسلسل سے مشروط ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت نے معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کر رکھا ہے، گزشتہ مالی سال معاشی گروتھ 2.4 فیصد تک بحال ہوئی، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں زرعی آمدن اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، اس کی وجہ سے پاکستان میں اشیاء کی کھپت بھی بڑھی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی معیشت کیلئے خطرات بدستور موجود ہیں۔ اے ڈی بی نے ملک کے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام پرعملدرآمد مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے میکرواکنامک استحکام اور ترقی کی مسلسل بحالی میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں