Search
Close this search box.
پاکستان خصوصیت

بچوں کا ب فارم بنوانا کیوں ضروری ہے؟ نادرا کا ب فارم بنوانے کا طریقہ کار

اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی شناخت کے لئے ب فارم ایک اہم اور لازمی دستاویز ہے
یہ ب فارم بچوں کے اسکول میں داخلے ، بیرون ملک سفر کے لئے ویزا پراسس اور دیگر قانونی امور کے لئے نہایت ضروری ہے۔

ماضی کی نسبت نادرا نے اب بچوں کا ب فارم بنانا نہایت آسان کر دیا ہے
اب ب فارم بنانے کے لئے درخواست فارم کی تصدیق کسی سرکاری افسر یا عوامی نمائیندے سے کرانا ضروری نہیں
والدین خود ہی اپنے بچے کے فارم کی تصدیق کرسکتے ہیں

درخواست کون دے سکتا ہے

ب فارم کی درخواست بچوں کے والد، والدہ یا عدالت کی جانب سے مقر کردہ سرپرست جن کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہوں وہ دے سکتے ہیں
ب فارم بنوانے کے لئے ضروری ہے کہ نادرا ریکارڈ میں والدین کی ازدواجی حیثیت غیر شادی شدہ درج نہ ہو
ایسی صورت میں والدین کو اپنے شناختی کارڈ کا ڈیٹا درست کرانا لازمی ہوگا

ب فارم کی درخواست کے لئے مطلوبہ دستاویزات

ب فارم کے لئے اپلائی کرتے ہوئے یونین کونسل سے جاری شدہ بچے کا کمپیوٹرائزد برتھ سرٹیفیکیٹ یعنی پیدائش کا سرٹیفیکیٹ اپنے ساتھ لے کرنادرا آفس جائیں

درخواست فارم کی تصدیق

درخواست گزار اپنے شریک حیات یعنی شوہر یا بیوی جن کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو کو ساتھ لے کر نادرا آفس جائیں اور درخواست فارم کی بائیو میٹرک تصدیق موقع پر ہی کرائیں
یا دوسری صورت میں درخواست فارم کی تصدیق گزیٹیڈ آفیسر یا عوامی نمائیندے سے کرائیں
اور متعلقہ نادرا آفس میں جمع کرادیں

فیس اور ڈلیوری

ب فارم کے لئے نارمل اور ایگزیکٹو کیٹیگری کی سہولت میئسر ہے ۔ نارمل کیٹیگری کی فیس 50 روپے ہے جس میں ب فارم سات دنوں میں فراہم کیا جائے جبکہ ایگزیٹو کیٹیری کی فیس 500 روپے ہے اور اس میں آپ صرف ایک دن میں ہی ب فارم حاصل کر سکتے ہیں ۔ آپ اپنی ضرورت اور سہولت کے مطابق کسی ایک کیٹیگری کا انتخاب کر سکتے ہیں

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں