Search
Close this search box.
تازہ ترین پاکستان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال کیا۔ بھارتی وزیراعظم نے امریکا سے وطن واپسی پر پاکستانی فضائی حدود میں سفر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ گزشتہ روز شام پونے 6 بجے افغانستان سے چترال کے اوپر فضائی حدود میں داخل ہوا اور شام ساڑھے چھ بجے لاہور کے قریب سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ نریندر مودی کا طیارہ 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہا۔

نریندر مودی نے امریکا جاتے ہوئے بھی 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی جس میں وہ صبح 5 بجکر 35 منٹ پر چترال سے 36 ہزار فٹ کی بلندی پر حافظ آباد، چکوال، اسلام آباد اور مردان سے ہوتے ہوئے افغان فضائی حدود میں گئے تھے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم ہفتے کی صبح دارالحکومت دہلی سے فلاڈیلفیا، پنسلوانیا کے لیے روانہ ہوئے تاکہ امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ہونے والے چوتھے کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کریں۔ اس سفر کے دوران بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ ’انڈیا ون‘ 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہا تھا۔

بین الاقوامی روایتی آداب کے برعکس نریندر مودی نے پاکستانی حکومت یا عوام کے لیے خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔ واضح رہے کہ نریندر مودی اس سے قبل بھی کئی بار پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر چکے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں