وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کراچی کے ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران شہر میں غیرقانونی پارکنگ کے موضوع پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ہدایت کی کہ شہر میں غیرقانونی پارکنگ اور ٹریفک کے مسائل ہر صورت حل کئے جائیں۔ وہ غیرقانونی پارکنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ شہر میں صرف پارکنگ کیلئے مختص مقامات کو ہی پارکنگ کیلئے استعمال کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز غیرقانونی پارکنگ کو ختم کروائیں۔
واضح رہے وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری توانائی مصدق خان، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ شریک ہوئے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ایم ڈی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ امتیاز شیخ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی، ڈی جی کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی شجاع، ایس ای او واٹر بورڈ صلاح الدین اور دیگر بھی اجلاس کا حصہ تھے۔