Search
Close this search box.
تعلیم تازہ ترین خصوصیت

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے پری میڈیکل امتحانات کے نتائج، ابتدائی تینوں پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کرلیں

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے 2024 کے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں پہلی تین پوزیشن طالبات نے حاصل کی ہیں۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 52.57 فیصد رہا۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے چیئرمین سیدذوالفقار علی شاہ نے نتائج کا اعلان کیا۔ امتحانات میں پہلی پوزیشن BAMM PECHS گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی دعا نے حاصل کی جنہوں نے 1100 میں سے 1004 نمبر حاصل کئے۔ بحریہ کالج کارساز کی شفاء نے 1001 نمبرز کے ساتھ دوسری اور BAMM PECHS گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی سیدہ سعدیہ نے 1000 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کنٹرولر امتحانات زرینہ راشد نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پری میڈیکل امتحانات کے لیے 29,149 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی جن میں سے 28,434 نے شرکت کی۔ ان میں سے 14,948 امیدوار پاس ہوئے جس کی کامیابی کا تناسب 52.57فیصد رہا۔
کامیاب امیدواروں میں سے 1,530 نے اے ون گریڈ، 3452 نے اے گریڈ، 4194 نے بی گریڈ، 4127 نے سی گریڈ، 1606 نے ڈی گریڈ اور 39 نے ای گریڈ حاصل کیا۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

چیئرمین سید ذوالفقار علی شاہ نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ تمام گروپس کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ان کے والدین، اساتذہ اور میڈیا کو مدعو کیا جائے گا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں