Search
Close this search box.
تعلیم تازہ ترین خصوصیت

کراچی میں کالج پرنسپلز کے لئے سرکاری کالجز میں کلاسیں لینا لازمی قرار دے دیا گیا

سیکریٹری کالجز کی جانب سے کراچی میں کالج پرنسپلز کے لیے سرکاری کالجز میں کلاسز لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ سیکریٹری نے ڈی جی کالجز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

سیکریٹری کالجز آصف اکرام نے ڈی جی کالجز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 اور 20 گریڈ کے پروفیسرز کالج پرنسپلز بننے کے بعد کلاسز نہیں لیتے۔ پروفیسرز پرنسپل تعینات ہونے کے بعد کالجز میں کلاسیں لیں، پرنسپلز کے کالجوں میں کلاسز لینے سے اچھی مثال قائم ہوگی۔

آصف اکرام کا کہنا ہے کہ پروفیسرز جب پرنسپل تعینات ہوتے ہیں تو اپنے سبجیکٹ کی کلاسیں نہیں لیتے۔ سیکریٹری کالجز نے یہ بھی کہا کہ ڈی جی کالجز تمام پرنسپلز کو ہدایت پر عمل درآمد کرائیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں