Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین

جماعت اسلامی کا 29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں سمیت دیگر مسائل کے خلاف راولپنڈی میں لیاقت باغ سے شروع کی جانے والی کوششوں کے بعد اب 29 ستمبر کو بجلی سستی کرنے کے مطالبے کی منظوری کے لیے ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

حافظ نعیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ ہماری تحریک "حق دو عوام کو” جاری ہے جس کا مقصد عوام کو ریلیف دلانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بجلی سستی کے کرنے کے مطالبے پر ہی راولپنڈی میں 14 روز دھرنا دیا تھا اور ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی تھی۔ اسی کے ساتھ حکومت نے ہم سے 45 دن میں تمام مطالبات کی منظوری کا تحریری معاہدہ کیاتھا لیکن اب معاہدے کی یہ مدت پوری ہوچکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے 29 ستمبر کو ملک بھر میں بڑے مظاہرے اور دھرنے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ہم مطالبات کے حق میں ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کرچکے ہیں اور اب پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کے آپشن موجود ہیں۔ تمام شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے۔ اسی کے ساتھ یکم سے 7 اکتوبر تک فلسطین اور لبنان کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے اور اس کے بعد حق دو عوام تحریک کو مزاحمتی تحریک میں تبدیل کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک پورے پاکستان کے عوام سے رابطہ کریں گے اور لوگوں سے رائے لیں گے کہ بجلی سستی نہ ہونے پر آئندہ مہینوں میں بجلی کے بل ادا کریں یا نہ کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، وہ ہماری تحریک کو نہیں روک سکے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں