Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین

ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،نبی کریم کی ناموس پر ہمارا سب کچھ  قربان، ضیا لنجار

سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، نبی کریم کی ناموس پر ہماری اور ہمارے بچوں کی جان بھی قربان ہے لیکن ماورائے قانون کام کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں عمر کوٹ واقعہ پر اہم بیان دے رہے تھے ۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ عمرکوٹ میں توہین آمیز مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیاگیا۔ جس پر لوگوں میں اشتعال پھیلا ،عمرکوٹ میں بلوے کے دوران پولیس موبائل بھی جلائی گئی اورمیرپورخاص میں اس واقعے کے ایک کردارڈاکٹر شاہ نواز کو میر پور خاص میں قتل کردیا گیا۔ پولیس کہتی ہے کہ مقابلہ ہوا جبکہ لوگ کہتے ہیں کہ ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ ہے ۔اس حوالے سے کل رات میں نے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔

اس واقعہ پرڈی آئی جی میرپورخاص ایس ایس پی میرپورخاص کو معطل کررہے ہیں ۔اس واقعہ پریس ایچ او سندھڑی اور کئی دوسرے افسرانکو بھی معطل کررہے ہیں،تحقیقات مکمل ہونے تک یہ پولیس افسران معطل رہیں گے۔

وزیر داخلہ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور ورکرز نبی آخرالزمان کی شان اقدس پر آنچ نہیں آنے دیں گے لیکن ہم سندھ میں امن و امان قائم کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں اور یہ ذمہ داری پوری طرح انجام دیں گے۔ ہم انفرادی طور پر افسریا جج نہیں کہ ازخود فیصلہ کریں۔

وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ آ قائے دو عالم کی شان میں گستاخی کا تصور بھی گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں۔ عمرکوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز 2020سے نفسیاتی امراض کا علاج کراتا رہا ہے۔اس ڈاکٹر کی فیس بک آئی ڈی سے گستاخانہ مواد آناشروع ہوا۔ جس پر میں نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ ملزم کو لیجایاجارہاتھاتومیرپورخاص میں مقابلے کی اطلاع آئی ۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ عمرکوٹ پاکستان کا واحد ضلع ہے جہاں 54فیصد اقلیت ہیں۔وزیر داخلہ نے اس بات کی تعریف کی کہ مذہبی جماعتوں نے عمرکوٹ واقعہ پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا میں بھی ساری رات سو نہیں سکا ۔کیا اگر میری فیس بک آئی ڈی ہیک ہوجائے تو میرا حال یہی ہوگا؟انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ردعمل ظاہر کرنے سے قبل معاملے کی پوری تحقیق ضروری ہے۔اسلام سلامتی کا مذہب ہے ،تمام غیر مسلم ہماری،ریاست کی حفاظت میں ہیں۔

جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کہا کہ اسی فیصد افراد سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق،تصدیق شیئر کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم کے عبدالوسیم نے کہا کہ عمرکوٹ واقعے پر وزیر داخلہ کا اقدام لائق تحسین ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں