Search
Close this search box.
کھیل پاکستان تازہ ترین

آئی سی سی کے وفد کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،چیمپئنز ٹرافی کے لئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کے وفد نے آئی سی سی سیکیورٹی ریکی ٹیم کے سربراہ  ڈیوڈ میسکر کی قیادت میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پاکستان میں آئندہ آئی سی سی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینا تھا

کمانڈنٹ ایس ایس یو انور کھیتران نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچز کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے سیکیورٹی کے مربوط نظام کی اہمیت پر زور دیا، جس میں  شائقین کا نظم و نسق، ایمرجنسی ریسپانس کا لائحہ عمل، اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون شامل ہے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے بھی وفد سے ملاقات کی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں اور وسائل کی کسی بھی ضرورت کو فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ ایک کامیاب ٹورنامنٹ کے لیے تمام ضروری معاونت فراہم کی جا سکے۔

آئی سی سی کے وفد کے سربراہ نے ایس ایس یو کی جانب سے کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا اور مقامی حکام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ایونٹ کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر کا ایک اہم ایونٹ ہے۔ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور ہم بین الاقوامی سطح کے ٹورنامنٹس کے لیے محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی اور ایس ایس یو دونوں اس بات کے لیے پرعزم ہیں کہ جدید مواصلاتی آلات کے ذریعے تمام سیکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں