Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وفاقی حکومت نے سسٹم کی خرابیاں دور کرکے بجلی کے نرخوں میں کمی کا منصوبہ تیار کرلیا

وفاقی حکومت نے سسٹم کے نقائص دور کرکے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے پلان تیار کرلیا۔ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت ٹرانسمیشن سسٹم میں نقائص کو دور کرے گی۔ جس سے 71 پیسے فی یونٹ ٹیرف کم ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویز میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ درآمدی کوئلے کے پاور پلانٹس کو تھر کوئلے پر منتقل کیا جائے گا۔ تھر کوئلے پر منتقلی سے بجلی کا نرخ 2 روپے فی یونٹ کم ہو گا۔ ملک کے 15 لاکھ میں سے 12 لاکھ ٹیوب ویلز ڈیزل پر چلتے ہیں۔جن ٹیوب ویلزپر 3 ارب 23 کروڑ لیٹر ڈیزل سالانہ خرچ ہوتا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر شفٹ کرنے سے 2 ارب 74 کروڑ کی بچت ہو گی۔ اس کے ساتھ حکومت بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز سے سے بھی بات چیت کر رہی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts