Search
Close this search box.
بلدیات تازہ ترین کراچی

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخاب کے لئے سینکڑوں امیدوار میدان میں!

 سندھ کے26 اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی مختلف کیٹگری کی 77  خالی نشستوں کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ  جمعہ (11اکتوبر) کو مکمل ہوگیا ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق  مجموعی طور پر سینکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں ،امیدواروں کی ابتدائی فہرست ہفتہ (12 اکتوبر ) کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن  کمیشن کے مطابق نے سندھ میں  مختلف بلدیاتی اداروں کی مختلف کیٹگری کی 77 خالی نشستوں پر  14 نومبر کو ضمنی انتخابات ہونگے۔ خالی نشستوں   میں سے  22 یوسی چیئرمین ، 15وائس چیئرمین ، 29وارڈ ممبرزاور11ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل کی ہیں۔کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہونگے ۔ جن میں سے 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر زکی نشستیں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ بھر میں یہ نشستیں   منتخب نمائندوں کے انتقال   یا استعفوں  کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں۔

انتخابی شیڈول کے مطابق 11 اکتوبر  کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی ،  جبکہ پولنگ 14 نومبر کو ہوگی۔ 12 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی ۔ 14 سے 16 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال  اور 17 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے والے  امیدواروں کی فہرست  جاری ہوگی ، جبکہ  18 سے 21 اکتوبر  تک  منظور یا مسترد ہونے والے   کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں جمع  اور 25 اکتوبر تک ان اپیلوں پر ٹربیونلز فیصلے  کریں گے۔  28 اکتوبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ شیڈول کے مطابق   29 اکتوبر کو امیدواروں نشانات الاٹ ہوں گے اور حتمی فہرست جاری ہوگی، 14 نومبر کو پولنگ ہوگی اور 16 نومبر کو نتائج   کا اعلان ہوگا۔

کراچی کے مختلف اضلاع کی 10 خالی نشستوں میں  ضلع ملیر  کے ملیر ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 9 میں چیئرمین ، ابراہیم حیدری ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 7  میں وارڈ نمبر 4 ، ضلع کورنگی کے کورنگی ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 7 میں  وارڈ نمبر 1 ، ماڈل ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 7 میں چیئرمین ، لانڈھی  ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 6 میں وائس  چیئرمین ، ضلع غربی   کے منگھو پیر  ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 5 میں وارڈ نمبر4 ، ضلع جنوبی کے صدر ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 13 میں چیئرمین ، ضلع وسطی کے لیاقت آباد  ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 7 میں چیئرمین ، گلبر ٹائون کی یونین  کمیٹی نمبر 5 میں وائس چیئرمین  اور ضلع  کیماڑی کے بلدیہ ٹائون کی یونین کمیٹی  نمبر 10 میں وارڈ نمبر 4 میں کونسلر کی نشست شامل  ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں