Search
Close this search box.
بلاگز

آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز کیا فیریئرحال سے چوری ہوئی تھیں؟ سیفی سومر نے فن پاروں کی واپسی کیلئے قانونی راستہ کیوں اختیار نہیں کیا؟

سوشل میڈیا پر ان دنوں صوبہ سندھ کے شہر ڈہرکی سے تعلق رکھنے والے مصور سیفی سومرو کی دو پینٹنگ کی چوری کا معاملہ زیر بحث ہے ، سیفی سومرو نے دونوں پینٹنگ سات برس قبل کراچی کے فریئرہال میں ایک نمائش کے لئے بھیجی تھیں۔ قوائد کے مطابق پینٹنگ کی فروخت کی صورت میں رقم مصور کو ادا کر دی جاتی ہے بصورت دیگر فن پارے مصور کو واپس کر دئے جاتے ہیں ۔ نمائش کے اختتام پرسیفی سومروں کو انتظامیہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ پینٹنگ فروخت نہیں ہوئی مگرواپسی کا تقاضہ کرنے پرانہیں بتا یا گیا کہ دونوں پینٹنگ گم ہو گئیں ہیں جسکے بعد سیفی صبر کا گھونٹ پی کر خاموش ہوگئے۔

انتطامیہ کی جانب سے ملنے والے جواب پر مصور سیفی سومروں کے پاس صبر سے کام لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، اس واقعے کے بعد سیفی نہ صرف اپنی پینٹنگ کو بھول گئے بلکہ دلبرداشتہ ہو کر مصوری کے شعبے کو ہی خیرباد کہہ دیا۔

مگر اپنی پینٹنگ سے محبت سیفی سومرو کے دل میں اس وقت ایک بار پھر سے بیدار ہوئی جب انہوں نے خود ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں اپنی پینٹنگ کو دیکھا اور ایک لمحے میں نہ صرف پہچان لیا بلکہ اسکی ایک بار پھر واپسی کے لئے سوشل میڈیا پر آواز بھی بلند کی۔

میڈیا پر فریئر ہال انتظامیہ کا موقف سامنے آیا ہے کہ ڈراموں میں نظر آنے والے دونوں فن فریئر ہال میں موجود ہیں۔ مصور رسید دکھا کر اپنی پینٹنگ واپس لے سکتے ہیں۔ تاہم سیفی سومرو کا کہنا ہے کہ رسید انہوں نے خود ہی نہیں سنبھالی۔ وہ اس طرح کی نمائش میں پہلی مرتبہ شریک ہوئے تھے اور مجھے ذیادہ معلومات نہیں تھی۔

سیفی سومروں نے اپنے فن پاروں کی واپسی کےلئے اب کوئی قانونی راستہ اختیار نہیں کیا ہے اور چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر آواز بلند کرنے کے نتیجے میں ہی معاملہ حل ہو جائے۔

سوشل میڈٰیا پر معاملہ اٹھنے کے بعد سندھ حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کے حل کے لئے دو رکنی تشکیل دی، جسکے بعد حکومتی شخصایت اور ایک تیسرے فریق نے مصور سیفی سومرو سے رابطہ کر کے فن پاروں کی جلد واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے، سیفی سومرو اپنی پینٹنگ کی واپسی کے ساتھ ساتھ سات سال کی رائیلٹی بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

فن پاروں کی واپسی کے لئے حکومتی یقین دہانی نے مصور سیفی سومروں کے اندر ایک نئی تحریک پیدا کر دی ہے۔ سوشل میڈٰیا پر چلنے والی مہم کے دوران ملک بھر سے مصوری کے قدر دانوں نے ان کے فن پاروں کو سراہا ہے ۔ سیفی کا خیال ہے کہ قسمت نے انہیں ایک موقع فراہم کیا ہے جسے وہ گنوانے نہیں چاہیں گے اور فن مصوری کے شعبے سے جڑنے اور بقیہ زندگی اپنی صلاحیتوں کے اظہار میں صرف کرنا چاہیں گے ۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں