ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 2400 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالرز کم ہو کر 1948 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالرز زیادہ ہونے کی وجہ سے 1968 ڈالرز فی اونس ہے۔

Written By ویب ڈیسک

ٹائمز آف کراچی کے ویب ڈیسک ذریعے مختلف موضوعات پر خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ جو سیاست، معاشرے، ثقافت اور تفریح ​​سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔