Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سمندری سرحدوں کی محافظ , پاکستان نیوی ایک چار جہتی فورس

پاک بھارت حالیہ جنگ میں ایک موقع پر برطانوی اخبار نے رپورٹ کیا کہ سپر سونگ کروز میزائیلوں سے لیس بھارتی جنگی بحری بیڑہ پاکستانی ساحل سے تقریباً 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔  دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کےمطابق بحری بیڑے  پر نصب براہموس میزائل 500 میل دور ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یعنی کراچی اسکے نشانے پر ہے ۔ آزاد زرائع نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی تاہم سمندری سرحدوں کی حفاظت پر معمور پاکستان نیوی کی موجودگی نے انڈین نیوی کو کسی قسم کی جارحیت کی ہمت ہی نہ دلا سکا ۔

 

چار جہتی فورس

سمندری سرحدوں کی محافظ۔۔ پاکستان  نیوی ایک چار جہتی فورس ، جسکا خوف دشمن کے سر پر ہر وقت طاری رہتا ہے۔ فور ڈائمنشن فورس۔۔ یعنی سطح آب کے نیچے سب میرین فورس ، سطح آپ پرسر فیس شپس ،  فضا میں مقابلے اور سرویلنس  کے لئےطیارےجبکہ زمین پر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے میرین فورس موجود ہے ۔

پاکستان نیوی فریگیٹ

پاکستان بحریہ میں  2 ڈسٹرائر اسکوارڈن شامل ہیں ۔ پہلا  اسکوارڈن جدید ،خود کار اور  نیم خود کار اسلحے ، توپوں، جبکہ مختلف رینج تک مار کرنے والے فضائی، سطح آب، خشکی اور زیرِ آب اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل، تارپیڈوز اور ڈیتھ چارج سے لیس بڑے جہازوں پر مشتمل ہے۔  دوسرے اسکوارڈن میں برق رفتار اٹیک کرافٹس شامل ہیں جو دشمن پر کاری ضرب لگانے کی صلاحیت رکھنے والی بوٹس ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان میں دشمن کے علاقوں میں گھس کر کارروائی کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

سب میرین

جدید میسما سسٹم اور 50 کلومیٹر تک مار کرنے والے ٹارپیڈو میزائل سسٹم سے  لیس پانچ سب میرین اور سطح سمندر میں چھپے مائینز کو تلاش کرنے صلاحیت والے مائین ہنٹرز نے پاکستان نیوی کی صلاحیتوں کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ اور اسکا خوف دشمن کے سر پر ملک  الموت کی طرح ہر وقت طاری رہتا ہے۔

میرین فورس

بیک وقت سمندر ،فضا اور زمین پر کاروائی کی صلاحیت کی حامل میرین فورس نے پاک بحریہ میں چار چاند لگا دئے ہیں۔

نیول ایوی ایشن

آبدوز شکن ، فضائی نگرانی اور زمینی حملوں کے کئے انتہائی کارگر پی تھری سی اورین، جدید ترین  ایکسو سیٹ اے ایم 39 اینٹی شپ میزائل اور ایم کے 46 ٹارپیڈو  میزائل سے سی کنگ ہیلی کاپٹرز ، اینٹی سب میرین زیڈ نائین سی ، ایچ بی سی 101 جیٹ ، زیڈ  نائین ای سی ہیلی کاپٹرز کے علاوہ  دشمن کی حرکات پر نظر رکھنے والےڈرونز اور لانگ رننج میری ٹائم پیٹرولنگ ائر کرافٹس سے آراستہ نیول ایوی ایشن بھی پاک  بحریہ کا قابل فخر اثاثہ ہے ۔

پاکستان نیوی نہ صرف ملک کے آبی دفاع کی ضامن ہے بلکہ یہ ملکی معیشت، میری ٹائم انڈسٹری اور بین الاقوامی تعاون میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جسکا ماضی ہی نہیں حال اور مستقبل بھی انتہائی شاندار اور تابنا ک ہے ۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts