Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گھر بیٹھے قریبی رشتہ دار کی نادرا بائیومیٹرک تصدیق کیسے کریں ؟

NICOP fee structure Germany

نادرا کے دفتر میں اگر ضروری دستاویزات نہ ہونے کے باعث آپ کی کوئی بھی درخواست پر معاملہ آگے بڑہنے سے رک گیا ہے۔  یا آپ کے کسی بھی  قریبی رشتہ دار کی بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی مکمل نہیں ہو سکی ہے ۔ تو اب دوبارہ نادرا آفس کا چکر لگانے کے بجائے باقی بچ جانے والا عمل آپ گھر بیٹھے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ  کا استعمال کرتے ہوئے با آسانی کر سکتے ہیں ۔

 

اسکے لئے اپنے موبائل ہر پاک آئی ڈی ایپ پر لاگ ان ہوں ۔ اگر پاک آئی ڈی ایپ پہلے سے موجود نہ ہوں اسے باآسانی گوگل پلے اسٹور یا ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔

ڈاون لوڈ کرنے کے بعد اپنا اکاونٹ بنائیں اور لاگ ان ہوں ۔

دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے رکے پوئے پراسس کو مکمل کرنے کے لئے

Other NADRA Service

کے آپشن پر جائیں اور پھر اپ لوڈ ڈاکومنٹ کا آپشن منتخب کریں ۔

نادرا آفس سے جاری کردہ ٹوکن پر درج ٹریکنگ آئی ڈی اور پن کوڈ درج کریں ۔

اور پھر ہدایات پر عمل کرتےہوئے پراسس مکمل کریں ۔

اور معاملہ اگر آپکا یا قریبی رشتہ دار کی بائیو میٹرک تصدیق کا ہو تو لاگ ان ہونے کے بعد بائیومیٹرک ویری فیکیشن پر کلک کریں ۔

اگر آپ کی اپنی درخواست ہے تو مائی سیلف پر کا انتخاب کریں۔

 اور اگر قریبی رشتہ دار کی درخواست ہے تو مائی بلڈ ریلیشن کا آپشن منتخب کریں ۔

اب ریلیٹو ویری فیکیشن کے آُشن کو پریس کریں ۔

نادرآفس سے جاری کئےجانےوالےٹوکن پر درج ٹریکنگ آئی ڈی کا اندراج کریں  ۔

اسکے بعد ایپ پر دی جانےوالے ہدایات پر عمل کریں ۔

اور قریبی رشتہ دار کی بائیو میٹرک تصدیق کرائیں ۔

اور پھر درخواست کی کاروائی کو مکمل کریں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts