Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پرانے اور استعمال شدہ الیکٹرانکس آئیٹم پر کسٹم ڈیوٹی میں نمایاں کمی

استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز خریدنے والوں کے لئے اچھی خبر  ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے پرانے اور استعمال شدہ الیکٹرانکس آئیٹم پر کسٹم ڈیوٹی میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

حکام کے مطابق فیصلہ سال 2025 کے ویلیویشن رولنگ 2000 کے تحت کی گئی جو موجودہ ویلیویشن سسٹم کے جائزے کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس کا مقصد مارکیٹ کے موجودہ حالات اور پرانی ٹیکنالوجی کی ویلیو میں کمی کو مدنظر رکھ کر ریٹ طے کرنا ہے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ  فیصلے سے پرانے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، پرنٹرز اور ان کے پرزوں کی درآمد پر کم کسٹم ڈیوٹی لاگو ہوں گی۔ڈیوٹی میں کمی سے عام صارف کو سستی قیمت پر اچھی کوالیٹی کے کمپیوٹر اور پرنٹر دستیاب ہونگے وہیں درآمد کنندگان کو بھی بڑا ریلیف ملے گا۔ کیونکہ پہلے پرانی ویلیویشن کی وجہ سے انہیں  اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

کسٹم حکام کے مطابق فیصلہ پاکستان کی ٹیکنالوجی مارکیٹ کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہو گا ۔ اس فیصلے سے نہ صرف قیمتیں کم ہونگی بلکہ مارکیٹ میں مسابقت بھی بڑھے گی، جس کا فائدہ براہ راست صارفین کو ہوگا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts