Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ٹریفک حادثات ، شہریوں کی زندگی کے چراغ گل ہونے کا سلسلہ جاری

حکومتی احکامات، ٹریفک پولیس کے اقدمات اور شہریوں کی احتیاط ۔۔۔۔۔۔۔۔ روشیوں کے شہر کراچی میں ٹریفک حادثات اور اس میں کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی روک تھام کے لئے کوئی بھی عمل کارگر ثابت نہیں ہورہا ہے ۔

فلاحی تنظیم کے جمع کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں سا ل 2025 کے ابتدائی 104 روز کےدوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات  میں  269 شہری جان کی بازی ہار گئے ۔جاں بونےوالوں میں 205 مرد، 27 خواتین، 29 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔ ان حادثات میں 2939 مرد ، 506 خواتین ، 139 بچے اور 44 بچیوں سمیت 3628 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

ان حادثات میں ہیوی گاڑیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 85 ہے ۔ جس میں 17 افراد ڈمپر کا شکار ہوئے ، 34 افراد ٹریلر کی زد میں آئے ، 19 افراد کو واٹر ٹینکر نے روندا، 10 افراد بس تلے کچلے گئے جبکہ 5 افرد منی بس کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے ۔

دوسری جانب بڑہتے ہوئے حادثات کے بعد سندھ حکومت کی ہدایات پرسندھ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکاروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی جانے والی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے 4 تا 14 اپریل کے دوران ہیلٹمٹ نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پر 7860 موٹرسائیکلز ضبط شدہ کیں ۔ فینسی نمبر پلیٹس اور کاکے شیشوں والی 596 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ، فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ ہونے اور اوور اسپیڈ پر 193 ڈمپر اور ٹینکرز کا چالان کیا، جبکہ ٹریفک پولیس نے 25 بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی فٹنس خراب ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے ۔

ٹریفک پولیس حکام  کے مطابق حادثات کی  بنیادی  وجہ غیرزمہ داری اورٹریفک قوانین پرعمل درآمد نہ کرنا ہے ۔جبکہ شہری ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کو بھی برابر کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں ۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts