Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ممبئی کے تھانےمیں "مہمان” بنا پاکستانی شہری

انکے ہاتھ میں موبائل فون موجود ہے مگر اسے استعمال کی اجازت نہیں اس لئے وہ دن میں کئی بار اسکی اسکرین کو دیکھتے ہیں جس  پر انکی بیوی اور بچوں کی تصیر لگی ہوئی ہے اور اکثر اوقات وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑتے ہیں  ۔

یہ کہانی ہے کراچی کے شہری اور لیدر جیکٹس کے تاجر نادر کریم خان کی جوکئی ماہ سے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں رہ رہے ہیں جہاں انہیں لوگ خان بھائی کے نام سے پکارتے ہیں 65  سالہ ناصر خان ممبئی کیسے پہنچے ایک تکلیف دہ داستان ہے، جسے قانونی پیچیدگی کے باعث وہ کسی کو سنا نہیں سکتے ۔

بی بی سی کے مطابق پولیس کو دئے گئے بیان میں نادر خان نے بتا یا کہ نومبر 2021 میں کھٹمنڈو ایکسپو میں شرکت کےلئے نیپال گئے جہاں انکی ملاقات بعض مقامی تاجروں سے ہوئی انہوں نے نادر خان سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی لیڈر جیکٹ خریدی مگر جو چیک تاجروں نے انکو  دیا وہ باونس ہو گیا ۔

شکایت مقامی  تھانے میں درج کرائی لیکن  کوئی شنوائی نہیں ہو ئی الٹا مقامی تاجروں نےانہیں مارا پیٹا اور پاسپورٹ بھی چھین لیا ۔ اس دوان نیپال میں انکے ویزے کی مدت ختم ہو گئی اور حکومت نےاوور اسٹے پر نادر خان پر جرمایہ  لگادیا ، اس صورتحال کےبعد وہ پریشان ہو گئے اور کسی طرح سونالی بارڈر کے زریعے انڈیا کے شہر دلی پہنچے اور پاکستان ہائی کمیشن سے رابطہ مگر کوئی بات نہ بنی ،

نادر خان نے اس صورتھال میں ممبئی جانے کا فیصلہ کیا جہاں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، پولیس اور قانون نافذ کرنےوالےاداروں نے تفتیش کے بعد انکے بیان کو درست پایا، لیکن قانون کے مطابق غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، جس پر عدالت نے انہیں چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔

وہ 11 اکتوبر 2024 کو اپنی سزا پوری کرنے کےبعد رہا ہوئے جسکے بعد عدالت نے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ۔ رہائی کے بعد اسپیشل برانچ نے نادر خان کو ممبئی کے ایم آر اے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ، جہاں وہ اب  بھی گھر جانے کےمنتظر ہیں ۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts