Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گھر سے لال بیگ ختم کرنے کے آسان طریقے

لال بیگ ایک ایسا کیڑا ہے جسکی گھر ، آفس یا کسی اور جگہ پر بھی موجودگی کسی کو بھی پسند نہیں یہ مہمانوں کے سامنے شرمندگی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کے پھیلاو کا بھی سبب بنتا ہے ۔

لال بیگ انٹارکٹیکا کے سوا دنیا بھر میں ہر جگہ موجود ہے، یہ ایک ایسا جاندار ہے جو کھانے کے بغیر 3 ماہ، پانی کے بغیر ایک ماہ جبکہ ہوا کے بغیر 45 منٹ تک زندہ رہ سکتا ہے۔موسم گرما کے دوران لال بیگوں کی بھرمار ہو جاتی ہے جسکی وجہ درجہ حرارت اور نمی میں اضافہ ہے ۔لال بیگ سرد خون والے جاندار ہیں یعنی ان کی سرگرمیاں اور نشوونما میں درجہ حرارت بڑھنے سے اضافہ ہوتا ہے۔جب نمی بڑھتی ہے تو لال بیگوں کے لیےماحول اور بھی مثالی ہو جاتا ہے

لیکن لال بیگ گھروں میں آپ کو ڈرانے کی نیت سے نہیں آتے بلکہ وہ غذا کے حصول میں آتے ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ گھریلو ٹوٹکوں کے استعمال سے اس سے نجات بھی مل سکتی ہے ۔ لال بیگ کو گھر سے دور رکھنے کا آسان نسخہ تو یہ ہے کہ بچا ہوا کھانا کچن میں نہ رکھیں اور جگہوں کو خشک رکھیں اور کسی قسم کی بھی گندگی اور کچرے کا ڈھیر لگنے نہ دیں ۔

اسکے علاوہ بورک ایسڈ کو ان کیڑوں کے خلاف انتہائی مؤثر تصور کیا جاتا ہے۔ بورک ایسڈ کے پاؤڈر کی کچھ مقدار کو گھر کے کونوں اور فرش پر چھڑکنے سے کیڑوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔بیکنگ سوڈا اور چینی کو ملا کر لال بیگ جیسے کیڑوں کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔نیم کا تیل یا پاؤڈر ، پودینے کا تیل اور لیموں کا عرق بھی ان کیڑوں سے نجات کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔

مگر یاد رکھیں کہ راتوں رات لال بیگ ختم نہیں ہوں گے بلکہ کئی بار اس عمل کو دہرانے پر ہی بہترین نتیجہ سامنے آئے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts