Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امریکی یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی طلباء کے ویزے کی اچانک منسوخی کا انکشاف

امریکہ کی ممتاز یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی طلباء کے ویزے کی اچانک منسوخی کا انکشاف ہوا ہے جس سے متاثرہ طلباء میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزوں کی منسوخی امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئیں جسکی بنیادی وجہ قومی سلامتی کے خدشات اور طلباء کی سیاسی سرگرمیاں ہیں

دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق متاثر ہونے والوں میں سے اکثر مسلمان ،جنوبی ایشیائی بلخصوص پاکستانی ہیں ۔ ہارورڈ، سٹینفورڈ اور آسٹن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس جیسے اداروں نے درجنوں طلباء کے ویزے منسوخ کیے ہیں۔

دیگر بڑی یونیورسٹیاں، بشمول مشی گن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے متعدد کیمپس، جیسے برکلے، سان ڈیاگو، ارون، ڈیوس، اور یو سی ایل اے، بھی متاثر ہیں۔صرف UCLA میں، چھ موجودہ طلباء اور چھ حالیہ گریجویٹس کے ویزے منسوخ ہو چکے ہیں، جبکہ UC برکلے میں، ایک انڈرگریجویٹ،تین گریجویٹ طلباء، اور دو سابق طلباء متاثر ہوئے۔

 مشی گن یونیورسٹی کے ایک طالب علم ، ہارورڈ نے تین موجودہ طلباء اور دو حالیہ گریجویٹس کے ویزے منسوخ کرنے کی تصدیق کی، جبکہ سٹینفورڈ نے چار طلباء اور دو سابق طلباء کے خلاف اسی طرح کی کارروائی کی اطلاع دی۔زیادہ تر معاملات میں، نہ تو یونیورسٹیوں کو اور نہ ہی طلباء کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی، اور منسوخیاں اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم  کی معمول کی جانچ کے دوران دریافت ہوئی تھیں۔ سابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں 300 سے زائد بین الاقوامی طلباء کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔یونیورسٹی حکام، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور طلبہ تنظیموں نے ان ویزا کینسلیشنز میں مناسب عمل نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔UCLA کے چانسلر جولیو فرینک نے طلباء کو یقین دلایا کہ

یونیورسٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے تسلیم کیا کہ ان منسوخیوں کی اچانک نوعیت نے بے یقینی اور پریشانی پیدا کردی ہے۔ موجودہ صورتحال عالمی تعلیمی برادری کو ایک پریشان کن پیغام بھیج رہی ہے کہ اب امریکہ میں تعلیم حاصل کرنا اتنا محفوظ یا خوشگوار نہیں ہو سکتا، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو اپنے عقائد کا اظہار کرتے ہیں یا پرامن سرگرمی میں مشغول ہوتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts