Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عید قرباں سے قبل ایک بار پھر لمپی اسکن بیماری کی بازگشت، حقائق کیا ہیں

عید قرباں سے قبل ایک بار پھر جانوروں میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے، تاہم حکومتی سطح پر اور ڈیڑی فامرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکی باقائدہ تردید کی جارہی ہے۔ لیکن ساتھ ہی پنجاب حکومت کی جانب سے کچھ پیشگی حفاظتی انتظامات بھی کئے جارہے ہیں

لمپی اسکن ایک وائرل بیماری ہے جو مویشیوں خصوصاً گائے کو متاثر کرتی ہے۔ اس بیماری کا تعلق انسانوں سے نہیں ہوتا، لمپی اسکن بیماری کا شکار جانوروں  کے جسم پر سخت ، گول اور ابھرے ہوئے گھٹے یا گلیاں نمودار ہو جاتی ہیں اور جسم پر زخم بننا شرو ع ہو جاتا ہے  ۔ایسے جانور بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں جبکہ انہیں بھوک بھی کم لگتی ہے ۔جسم خاص طور پر گردن اور ٹانگوں میں میں سوجن پیدا ہوجاتی ہے ۔ بیماری کا شکار جانورکمزور ہو جاتا ہے اور اس میں دودھ کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے سربراہ شاکر عمر نے لپمی اسکن کے پھیلنے سے متعلق خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرکے کسی بھی علاقے میں ایسی کوئی بیماری رپورٹ نہیں ہوئی ۔ ان کا کہناتھا کہ کچھ نان ٹیکنیکل افراد افواہیں پھیلا کر ڈیری فارمرز اور کسانوں کو پریشان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض کمپنیوں نے بڑی مقدار میں ویکسین امپورٹ کر لی ہیں اور یہ افواہیں انہیں کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے۔

سندھ لائیوسٹاک ڈپارٹمنٹ نے تاحال اس سلسلےمیں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم پنجاب حکومت کی جانب جاری احتیاطی الرٹ میں واضع کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں اب تک لمپی اسکن کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم پیشگی حفاظتی اقدامات کے تحت ضلعی داخلی و خارجی راستوں پرجانچ پڑتال کے لئے چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔

شاکر عمر کے مطابق سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے عید قرباں پر بڑے پیمانے پر مویشی دستیاب ہیں تاہم مادہ جانوروں کے بڑے پیمانے پر قربانی کی وجہ سے رواں برس جانوروں کی قیمتیں ماضی کی نسبت ذیادہ ہونگی ۔

ماہرین کے مطابق لمپی اسکن آلودہ پانی اور خوراک کے استعمال سے پھیلتی ہے ۔ مچھر، مکھی، جوئیں اور چیچڑ بھی اس بیماری کا سبب بنتے ہیں ۔ بعض حالات میں آلودہ آلات بھی اس بیماری کے پھیلنے کا سبب بنتے ہیں۔ متاثرہ جانور کے قریب رہنے والے دیگر جانوروں میں بھی بیماری کے پھیلنے کا خدشہ ہو تا ہے۔

ویٹرنری ماہرین کے مطابق لمپی اسکن ایک قابل علاج بیماری ہے ۔ اپنے مویشیوں کو اس سے محفوظ رکھنے کےلئے بروقت ویکسین لگوائیں ۔ فارم اور جانوروں کے باڑوں کی صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ مچھر اور کیڑے مکوڑوں کی افزائش کو روکا جا سکے۔اگر کسی جانور میں لمپی اسکن کی علامات نظر آئیں تو فوری طور پر قریبی ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اور اسکے پھیلاو کو روکنے کے لئے متاثرہ جانور کو دوسرے جانور سے علیحدہ کر دیں ۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts