Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملک شام کا ایک منفرد شہری ’ییلو مین‘

دنیا میں کچھ لوگ اپنی انفرادیت اور دلچسپ عادات کی وجہ سے مشہور ہو جاتے ہیں، شام کے 76 سالہ ابو زکور بھی انہی میں سے ایک ہیں جنہیں زرد رنگ سے بے پناہ محبت کے باعث دنیا ’ییلو مین‘ کے نام سے جانتی ہے،

 

ابو زکور کی زرد رنگ سے محبت کی دلچسپ کہانی کی شروعات1980 میں ا یک خواب دیکھنے سے شروع ہو ئی خواب کیا تھا یہ کسی کو نہیں معلوم لیکن ابوزکور نے اس روز سے طے کرلیا کہ اب وہ اپنی زندگی کے باقی دن صرف زرد رنگ میں گزاریں گے ۔اور آج 42 برس گزر جانے کے باوجود چاہے  گرمی ہو یا سردی، دن ہو یا رات، ان کی پہچان بس ایک ہی رنگ سے جُڑی ہوئی ہے۔اس دن کے بعد انہوں نے نہ صرف اپنے کپڑوں، بلکہ جوتے، ٹوپی، بیگ اور یہاں تک کہ اپنی چھتری کو بھی زرد رنگ میں رنگ دیا۔

 

زرد رنگ کو اکثر خوشی، مثبت توانائی اورامید کا رنگ سمجھا جاتا ہے۔ ابو زکور کا ماننا ہے کہ زرد رنگ ان کے لیے خوش قسمتی اور سکون کا باعث ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ زندگی میں اگر ایک چیز آپ کو خوشی دیتی ہے، تو اسے اپنانا چاہیے، چاہے لوگ کچھ بھی کہیں۔

 

اور لوگ تو انہیں محبت اور حیرت کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔شام کے شہر حلب میں ابو زکور ایک جانی پہچانی شخصیت بن چکے ہیں۔ ابو زکور کا کہنا ہے کہ جب تک وہ زندہ ہیں، وہ زرد رنگ کے لباس ہی پہنیں گے۔ وہ اسے اپنی شناخت اور خوشی کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔

 

اگر آپ کبھی شام کے شہر حلب جائیں اور کسی کو مکمل زرد لباس میں دیکھیں، تو جان لیں کہ آپ نے دنیا کے مشہور ’ییلو مین‘ کو دیکھ لیا ہے

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts