رقم کے لین دین میں نوٹ کی تصدیق انتہائی ضروری ہے، خاص طور پر بڑے مالیت کے نوٹ جیسے کہ 5000 روپے کا نوٹ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، اس نوٹ میں کئی سیکیورٹی فیچرز شامل ہیں جو اسے منفرد اور محفوظ بناتے ہیں۔
5000 روپے کے نوٹ کی شناختی خصوصیات
اسٹیٹ بینک کےمطابق 5 ہزار کے نوٹ کا سے سے اہم فیچر اس کا منفرد کاغذ ہے جسے محسوس کرنے سے ہی اسکے یونیک ہونےکا احساس ہو تا ہے
نوٹ کے سامنے والی سائیڈ پر بائیں جانب قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کے ساتھ 5000 کا نمبر پوشیدہ ہے ، جو نوٹ کو روشنی کے آگے رکھ کر دیکھنےسے نظر آتا ہے
نوٹ پر پاکستان کا ابھرا ہوا جھنڈا بھی موجو د ہے جو مختلف پہلووں سے دیکھنے پر رنگ بدلتا نظر آتا ہے
نوٹ کے اندرچمک دار سیکیورٹی اسٹرپ کو دیکھنے سے اس پر نوٹ کی مالیت بھی لکھی ہوئی نظر آتی ہے
دائیں جانب اوپر میں نوٹ کی مالیت ٹکڑوں میں نظر آتی ہے جو روشنی میں دیکھنے سے پوری دکھائی دیتی ہے
نوٹ کے بائیں جانب تین دائرے ابھرے ہوئے ہیں ، یہ فیچر خاص طور پر بینائی سے محروم افراد کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں
مخصوص چھپائی کے باعث قائد اعظم کی شیروانی ، دائیں جانب لکھا ہوا 5000 کا ہندسہ
اور دائیں اور بائیں جانب ابھری ہوئی لکیریں بھی موجود ہیں
جبکہ کناروں کی پچھلی سطح بلکل ہموار ہے
الٹر وایلٹ روشنی میں دیکھنے پر پورے نوٹ پر چمکدار چھوٹی چھوٹی لکیریں بھی نظر آتی ہیں
اور قائد اعظم کی بائیں جانب خوبصورت ڈیزائن بھی دکھائی دیتا ہے
جعلی نوٹ کی صورت میں کیا کریں؟
ایک عام فرد کے لیے جعلی نوٹ کی پہچان کرنا مشکل ہوسکتا ہے، لیکن بینک کے ماہر کیشئرز اور عملہ ان کی شناخت میں مہارت رکھتے ہیں۔ اگر آپ کو 5000 کا جعلی نوٹ موصول ہو جائے تو بدقسمتی سے اسٹیٹ بینک یا کوئی اور بینک اس کے بدلے میں آپ کو رقم ادا نہیں کرے گا۔ اس لیے محتاط رہنا ضروری ہے۔
اپنے نقصان سے کیسے بچیں؟
- لین دین کے وقت بڑے نوٹوں کو غور سے چیک کریں۔
- روشنی میں رکھ کر سیکیورٹی فیچرز کو جانچیں۔
- اگر شبہ ہو تو نوٹ بینک سے تصدیق کروائیں۔
- کسی کے دھوکے میں آ کر جعلی نوٹ کو آگے منتقل نہ کریں۔
یہ معلومات نہ صرف آپ کی مالی حفاظت میں مدد دے سکتی ہیں بلکہ مجموعی طور پر معیشت میں جعلی کرنسی کے پھیلاؤ کو بھی روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ہمیشہ نوٹ کی تصدیق یقینی بنائیں!