Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مسائل کی نشاندہی کے لئے کراچی ایشوز پورٹل

وزیر اعلی سندھ سید مرا علی شاہ کے دل میں کراچی کا درد جاگ ہی اٹھا، تباہ حال شہر قائد کے باسیوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کے لئے کراچی ایشوز پورٹل بنانے  کی ہدایت کردی۔

 فیصلے کے مطابق کراچی ایشو پورٹل میں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پانی کی نکاسی ،گٹروں کا بہاؤ، صفائی کے مسائل، مرکزی سڑکوں پر ملبہ اور دیگر تجاوزات جو ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالتے ہیں سمیت دیگر اہم مسائل کی نشاندہی  اور اس سے متعلق رپورٹس اپلوڈ کریں گے ۔

وزیر اعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو شہری مسائل کی نگرانی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اس حوالے سے شہر بھر کا معائنہ کر نے کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلی کے مطابق کراچی ایشوز پورٹل کا مقصد مسائل کے حلمیں تیزی لانا  اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا  ہے ۔وزیر اعلی سندھ ہاوس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں کراچی میں سڑکوں کی کٹائی ، ٹریفک اور سیکیورٹی مسائل، شہر کی خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی سے متعلق بھی اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ روڈ کٹنگ کی اجازت صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے اس سے قبل مقامی ٹاونز کی جانب سے روڈ کٹنگ کی اجازت ٹریفک مسائل میں اضافے کا سبب بن رہے تھے۔مراد علی شاہ سے اس حوالے سے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعلی سندھ نے شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کراچی  کی چار بڑی مارکیٹوں اور اسکے اطراف میں نچست گاہوں کی تعمیر اور تزین و آرائیش کی بھی ہدایت کی۔

کراچی کے لیے یہ فیصلے یقینا امید افزا ہیں،مگر بحثیت کراچی کے شہر ی کیا آپ ان فیصلوں پر عمل درآمد اور شہر کی صورتحال میں بہتری ہو تا دیکھ رہے ہیں، کمینٹس میں ضرور بتائیے گا

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts