دور جدید میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کا استعمال ہماری زندگی میں سرائیت کر چکا ہے اور اسکے بغیر بظاہر زندگی گزارنا ناممکن سا ہو گیا ہے، بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا بھی ایک بہت بڑا وقت موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال میں گزرتا ہے۔
آن لائن بلخصوص سوشل میڈیا پر مثبت اور منفی ہر طرح کے مواد کی موجود گی اور اس تک بنا روک ٹوک ہر کسی کی رسائی نے نوجوانوں اور بچوں میں اخلاقی بگاڑ اور انکے معاشرتی جرائم میں ملوث ہونے، حراسانی اور انکے جنسی استحصال کے خطرات کو بھی بڑھا دیا ہے۔
ان خطرات سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ والدین اور اساتذہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ بچوں کومثبت اور منفی مواد کی شناخت کرائیں ،اپنے آن لائن تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ذاتی معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں ۔، پاس وڈ کو خفیہ رکھیں اور صرف والدین سے شیئر کریں ۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ آن لائن اجنبیوں پر بھروسہ کرنے سے قبل انکی شناخت کی تصدیقی کریں، اجنبیوں کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کرنے سے گریز کریں، آن لائن حراسانی یا بلیک میلنگ کی اطلاع والدین یا اساتذہ کو دیں، حساس یا نامناسب مواد ہرگز آن لائن شیئر نہ کریں۔
والدین اور اساتذہ بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد کے حوالے سے متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا پی ٹی اے کو بلاک یا ریمول کے لئے لازمی رپورٹ کریں۔ پی ٹی اے کو شکایت درج کرانے کے لئے پی ٹی اے کی ویب سائیٹ
پر جائیں اور وہاں ای سروسز میں جاکر کمپلین کو کلک کر کے کمپلین مینیجمنٹ سسٹم پر جائیں
ان لا فل آن لائن کونٹینٹ کو سلیکٹ کر کے اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں
کیٹیگریز میں جاکر چائلڈ ایبیوز سلیکٹ کریں
غیر قانونی مواد کو رپورٹ کرنے کے لئے متعلقہ پلیٹ فارم کو
سلیکٹ کر کے شکایت کے بارے میں معلومات فراہم کریں
نامناسب ویڈیو کی صورت میں ویڈیو بھی فراہم کرنا ہو گا
غیر قانونی مواد کی تفصیلات فراہم کرنے کے بعد
رجسٹرڈ کمپلین کا آپشن سلیکٹ کرتے ہوئے اپنی شکایت کا اندراج کریں
صارف اپنی شکایت کا اسٹیٹس جاننے کے لئے فراہم کردہ
کمپلین ریفرنس نمبر کو ٹریک بھی کر سکتے ہیں
بچوں سے متعلق نا مناسب مواد کے بارے میں
فون نمبر 1121 پر بھی رپورٹ کر سکتے ہیں
ہر بچے کے لئے محفوظ ، باوقار اور ذمہ دارڈیجیٹل ماحول کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے