پاکستان نے غیر ملکی شہریوں کو پاکستان آمد سے قبل آن لائن ویزہ سروس کی سہولت،پاک آئی ڈی موبائل ایپ پربھی متعارف کرادی ہے۔
نادرا حکام کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ پر 15 فروری سے شروع ہونے والی یہ سروس 120 ممالک کے شہریوں کے لئے دستیاب ہو گی جو پاکستان آںے سے قبل گھر بیٹھے ایپ کے زریعے با آسانی ویزے کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں اور اپلائی کرنے کے بعد اپنے موبائل پر ویزہ پراسس کو ٹریک بھی کر سکتے ہیں ۔ویزہ سے متعلق اپ ڈیٹس نوٹیفکیشن کے زریعے بھی ملتی رہیں گی۔
اس سہولت کے تحت 120 ممالک کے غیر ملکی شہری بزنس ، ٹورازم اور سکھ یاتریوں کی کیٹیگری میں 90 روز کے لئے ملٹی پل انٹری ویزہ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ، اس کے علاوہ جی سی سی کے چھ ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، عمان، قطر اور کویت کے مسافروں کو 90 دنوں تک پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔ آن لائن ویزہ کی کوئی فیس نہیں ہے ۔
پاکستان آن لائن ویزا سسٹم کا آغاز 14 مارچ 2019 کو 5 ممالک کے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کیا گیا تھا ۔نادرا حکام کے مطابق فی الحال، پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر صرف آمد سے پہلے کی ویزا کیٹیگری دستیاب ہے۔دیگر ویزا کیٹیگریز کے لیے، درخواست دہندگان کو پاکستان آن لائن ویزا سسٹم کی آفیشل ویب سائٹ پر جانا ہو گا۔
موبائل ایپ پر ویزہ پراسسز کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ تاہم نادرا حکام نے کسی مشکل سے بچنے کے لئے درخواست گزاروں کو پرواز میں سوار ہونے سے قبل ویزہ گرانٹ نوٹس وصول کرنے کا مشورہ دیا ہے
اپلائی کرنے کے لئے اپنے اینڈرائیڈ یا آئی او ایس فون پر پاک آئی ڈی کی ایپ ڈاون لوڈ کریں
اس پر موجود بزنس ، سیاحت یا سکھ یاتری میں سےکوئی ایک کیٹیگری کا انتخاب کریں اور پھر دئیے گئے
ایک آسان سے فارم کو فل کر یں اور فوری ویزہ حاصل کریں
تو آج ہی اپنے سفر کی منصوبہ بندی شروع کریں اور جنت نظیر وادیوں ، خوبصورت آبشاروں ، جھیلوں ،سرسبز میدانوں ، بر ف پوش بلند و بالا پہاڑوں اور صحرا کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں موجود عظیم تاریخی ورثے، مختلف مذاہب اور متنوع ثقافت کو انجوائے کریں