Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سال 2025، صدقہ فطراور روزے کے فدیے کا نصاب کیا ہے؟

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے سال 2025 کے لئے صدقہ فطراور روزے کے فدیے کا نصاب جاری کردیا۔ ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی کے مطابق رواں سال صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ کم ازکم 220 روپے فی کس اداکیاجائے یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے

جو کے حساب سے 450 روپے ، کھجور کے حساب سے1650  روپے ، کشمش کے حساب سے 2500 روپے  اور منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے، صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ  ادا کرنا ہوگا۔ مخیر حضرات اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور روزے کا فدیہ ادا کریں، صدقہ فطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔

جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا پھر60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے، سرکاری سبسڈی والا آٹا استعمال کرنے والے صدقہ فطراورروزے کا فدیہ160روپے بھی ادا کرسکتے ہیں۔

علماء کرام کے مطابق جو شخص اتنا مال دار  ہو کہ ا س پر زکواۃ واجب ہو، یا اس پر زکواۃ واجب نہیں لیکن قرض اور ضروری اسباب اور استعمال کی اشیاء سے زائد اتنی قیمت کا مال یا اسباب اس کے پاس موجود ہے جس کی مالیت ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت تک پہنچ جائے توایسے شخص پر صدقہ فطر واجب ہے، اور یہ سامان چاہے تجارت کا ہو یا نہ ہو، چاہے اس پر سال گزرا ہو یا نہ ہو۔ یہ شخص اپنی اور اپنے نابالغ اولاد کی جانب سے صدقہ فطر ادا کرے گا۔عید کے دن عید گاہ جانے سے پہلے پہلے صدقہ فطر ادا کرلینا مستحب  ہے

بہت زیادہ  بڑھاپے یا دائمی مریض ہونے کی وجہ سےاگر کوئی شخص روزے رکھنے پر ہی قادر نہ ہو تو اس کو فدیہ ہر روزہ کےبدلہ میں ایک صدقہ فطر کے برابر ادا کرنا ہوگا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts