سندھ میں بے روزگاری کے خاتمے، سرکاری و نجی ملازمت میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ڈیجیٹلائیزشن کی جانب ایک اورمثبت پیش رفت ، محکمہ اطلاعات سندھ نے
iwork4sindh.com
کے نام سے نئی جاب پورٹل لانچ کر دی۔جہاں ایک ہی پلیٹ فارم پرسرکاری اور نجی کمپنیوں میں دستیاب ملازمتوں کےبارے میں نہ صرف تمام تر معلومات دستیاب ہونگی بلکہ آپ کسی بھی پوزیشن کے لئے اسی پیچ سے ایک سادہ اور آسانی طریقے سےمتعلقہ جاب کے لئے اپلائی بھی کر سکتے ہیں
پورٹل کو ملازمت فراہم کرنے والے اور ملازمت کے خواہشمند دونوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے یعنی اس پورٹل پر آپ ملازمت تلاش بھی کر سکتے ہیں ۔اور اپنے ادارے میں موجود اسامیوں کو پوسٹ بھی کر سکتے ہیں۔ پوٹل میں مخصوص شعبہ جات اور کمپنی دونوں طریقوں سے ملازمت یا ملازم تلاش کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔
پورٹل پر فل ٹائم ، پارٹ ٹائم ، انٹرن، فری لانس، کنٹریکٹ بیس ، اسکلڈ ورکرزکے علاوہ سیلیز، فنانس، مینیجمنٹ ، ٹیکنالوجی، ایجوکیشن سمیت دیگرکیٹیگری بھی موجود ہے ۔ہر پیج پر متعلقہ پوزیشن کی تعداد ، تعلیمی قابلیت، تجربہ سمیت دیگر تمام تر تفصیلات بھی درج ہیں۔
کسی بھی ملازمت کے لئے اپلائی کرنے سے قبل آپ کو پورٹل پر اپنا اکاونٹ بنانا ہو گا۔
اکاونٹ بنانے کے بعد پورٹل پر لاگن ہوں، اپنی مہارت ، تجربے اور قابلیت سمیت دیگراہم معلومات درج کر کے اپنی پروفائل بنائیں،
اپنی دلچسپی اور صلاحیت کے مطابق متعلقہ شعبے یا کمپنی میں ملازمت تلاش کریں
اورملازمت کے صفحے پر ہی موجود آپشن کے زریعے ملازمت کے لئے اپلائی کریں۔
آئی ورک فار سندھ جاب پورٹل ملازمت کے متلاشی اور روزگار فراہم کرنے والوں کو ایک پیج پر اکھٹا کرنے اور انہیں بغیر کسی تیسرے فریق کے براہ راست رابطے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔آئی ورک فار سندھ جاب پورٹل ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں ورژن میں دستیاب ہے ۔