امریکہ میں صرف دو جنسوں کو تسلیم کیا جائے گا ،،مرد اور عورت، ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کر دیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 47 ویں صدر کے طور اپنےعہدے کا حلف اٹھا نے کے بعد وائیٹ ہاوس کے نئے مکین بن گئے ۔واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہوئی۔ کیپیٹل ون ارینا میں منعقدہ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی،تقریب میں خصوصی طور پرٹیک انڈسٹری سے ایلون مسک ، جیف بزوس، مارک زکر برگ، سیم آلٹمین، روپرٹ مرڈوک ، سندر پچائی اورٹک ٹاک کے سی ای او شو چیو نے بھی شرکت کی ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روایت کے برخلاف بائیبل پر ہاتھ رکھ کر حلف نہیں اٹھایا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کو پولیس سمیت مختلف اداروں کے دستوں کی جانب سے سلامی دی گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی پہلے روز سابق صدر

جو بائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات منسوخ کر دیے جن میں مصنوعی ذہانت پالیسی ،،، 2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف 50 فیصد کرنے اور سیاسی مخالفین کے خلاف وفاقی حکومت کو مسلح کرنے کی پالیسی اہم ہے۔

ٹرمپ نے ساتھ ہی بے شمار اہم ایگزیکٹو آرڈرز پر بھی دستخط کئے،  بی بی سی کے مطابق ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کر تے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں صرف دو جنسوں کو تسلیم کیا جائے گا ،،مرد اور عورت

انہوں نے غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم تارکین وطن کے امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کو حاصل شہریت کا قانون بھی ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔  ساتھ ہی امریکہ – میکسیکو سرحد پر ایمرجنسی کے نفاذ اور ملک کی سرحدیں سیل کرنے کے ایگزیکٹو آرڈرز پر بھی دستخط کر دئے۔  ٹرمپ نے امریکا کی پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی اورعالمی ادارہ صحت سے علیحدہ ہونے کے عمل کو شروع کرنے کی بھی منظوری دی۔

ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کر کے خلیج امریکہ رکھنے، بین القوامی منشیات فروش اور جرائم پیشہ گروہوں کو دہشت گرد قرار دینے ، اظہار رائے کی آزادی اور حکومتی سنسر شپ کو روکنے، اور کیپٹل ہل حملے میں ملوث 1500 افراد کو معافی دینے کے آرڈر پر دستخط کیے۔

ٹرمپ کی جانب سے حلقف اٹھانے کے بعد پہلے روز دستخط کئے جانے والے دیگر ایگیزٹو آرڈرز میں گھر سےکام کرنے کے انتظامات منسوخ کرنے اور کام پر حاضر ہونے اوراگلے 75 دن تک ٹک ٹاک پرکوئی کارروائی نہ کرنے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر بھی شامل ہیں۔

اپنے پہلے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب امریکا ترقی کرےگا، اور بہت جلد مضبوط، عظیم اورپہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنےگا۔ آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو شکست دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے جبکہ میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے پر غور کررہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کروں گا، لیکن نہیں جانتا ملاقات کب ہوگی۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے نگران کابینہ اورکابینہ سطح کے عہدوں کا بھی اعلان کیا،

Spread the love
جواب دیں
Related Posts