سیکریٹری الیکشن کمیشن کا دورہ دفتر صوبائی الیکشن کمشنر آف سندھ

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے جمعرات کو دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ، کراچی  کا دورا  کیا۔  دورے کے دوران  ھیڈکوارٹرز کے تمام افسران   بشمول صوبائی الیکشن کمشنر سندھ  شریف اللہ، طاہر منصور ، سائیں بخش  چنڑ، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز  نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان  عمر حمید خان  کو   دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ  کی تمام برانچز  کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور ضلعی الیکشن کمشنرز  نے اپنے اضلاع کی کارکردگی  رپورٹ اور مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے ھیڈکوارٹر اور ضلعی  دفاتر کی کارکردگی  کو سراہا اور مسائل کو  جلد از جلد   متعلقہ محکموں سے حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے  صوبائی ھیڈکوارٹرز میں تعینات خواتین آفیسرز اور اسٹاف سے  بھی تفصیلی ملاقات کی ان کے مسائل سنے  اور فوری طور پر حل کرنے کے احکامات  بھی جاری کیئے اور دفتر کا معائنہ بھی کیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts