Search
Close this search box.
پاکستان کاروبار بلاگز

ایف بی آر کی انعامی اسکیم ، شہریوں کا کیش انعامات جیتنے کا موقع

ایف بی آر نے اپنے سسٹم سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری کرنے والوں کے لئے دوبارہ انعام اسکیم کا اعلان کیا ہے ، حکام کے مطابق پانچ ہزار روپے کی خریداری پر دس ہزار روپے اور پانچ ہزار سے ذائد کی خریداری پر 20 ہزار روپے کا انعام دیا جائے ۔

اسکیم میں حصہ لینے کے لئے صارفین  ایف بی آر کے کمپیوٹرائزرڈ سسٹم سے منسلک ریٹیلرز اور آوٹ لیٹ سے شاپنگ کے بعد پکی رسید حاصل کریں اور رسید پر ٹیکس آسان موبائل ایپ کے زریعے  کیو آر کوڈ کی موجودگی کی تصدیق کر یں

جعلی رسید ہونے کی صورت میں آسان ٹیکس ایپ پر رپورٹ کریں صارفین جعلی رسید ملنے کی صورت میں اپنی لوکیشن شیئر کریں اوررسید یا اسے فراہم کرنے والے ریٹیلر یا ریسٹورینٹ کی تصویر بنائیں اور اسے آسان ٹیکس ایپ پر پوسٹ کریں

قرعہ اندازی کے ذریعے 5 ہزار روپے تک کی رسید پر 10 ہزار روپے جبکہ پانچ ہزار روپے سے زائد کی رسید پر 20 ہزار روپے انعام ملے گا۔ پہلے مرحلے میں انعامی اسکیم کا اسلام آباد کے تمام ٹیئر ون ری ٹیلرز اور ریسٹورنٹس پر اطلاق ہوگا جبکہ 11 نومبر سے اسلام آباد کے تمام بزنسز پر اسکیم کا اطلاق ہوگا۔

دوسرے مرحلے میں  30 نومبر سے پورے ملک میں انعامی اسکیم شروع کی جائے گی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق کچھ پی او ایس ٹیئر ون ری ٹیلرز صارفین کو جعلی رسیدیں جاری کر رہے ہیں اسکیم کا مقصد جعلی رسیدوں کے زریعے ٹیکس کی چوری کو روکنا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں