آپ کراچی کے کسی بھی کونے میں رہتے ہوں مسائل کے انبار اور سہولیات کی عدم فراہمی کا شکار ضرور ہونگے اور شکایات کرنے کے لئے اول تو یہ معلوم نہیں کہ جانا کہاں ہےاور اگر متعلقہ جگہ شکایت درج کروا بھی دیں تو اسکا نتجہ سامنے نہیں آتا۔
مسائل کے حل کے لئے ایک مثبت پیش رفت یہ ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے ایک آن لائن شکایتی پورٹل لانچ کیاگیا ہے جہاں آپ گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں اور اس کا فالو اپ بھی لے سکتے ہیں
اپنی شکایت درج کرنے کے لئے کمشنر کراچی کی ویب سائیٹ
پر جائیں اور اپنے شناختی کارڈ نمبردرج کر کے پراسس شروع کریں
اگلے پیج پر اپنا نام ، فون نمبر ، مکمل پتہ، شکایت کی کیٹیگری ، مثلا سڑک ، اسٹریٹ لائٹ، کچرہ ،تجازوازت، زمین سے متعلق کوئی مسئلہ ، کے الیکٹرک یا شہری حکومت یا سندھ حکومت کے اداروں سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو اس کا انتخاب کریں۔
اسکے بعد اٹیچمنٹ کے آپشن پر جا کر مسئلے سے متعلق کوئی تصویر یا ڈاکومنٹ اگر ہو تو وہ اپ لوڈ کریں اور سبمنٹ کا بٹن پریس کر کے اپنی شکایت درج کرا دیں۔
اسسٹنٹ کمشنر جنرل کراچی حازم بھنگوار کے مطابق شکایت درج کرنے پر آپ کا مسئلہ خود بخود متعلقہ ڈی سی آفس اور اے سی کو بھیج دیا جاتا ہے تاہم کمشنر آفس کا کردار یہاں ختم نہیں ہوجاتا
شکایت درج کرانے کے بعد کمشنرکراچی کی ٹیم کاروائی کرتی ہے اور مسئلہ حل ہونے پر آپ کو آگاہ بھی کرتی ہے
اسٹنٹ کمشنر جنرل کراچی کے مطابق ڈی سی اور اے سی کو شکایت ملنے کے بعد کمشنر آفس میں پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا ہے اور معاملہ حل ہونے پر آپ کو ایک پیغام بھیجا جاتا ہے کہ آپکی شکایت دور ہو گئی ہے
سومل میڈیا پر شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہو ئے اسے مسائل کے حل کا سادہ ترین طریقہ قرارد یا ہے
جبکہ بعض افراد کی جانب سے ویب لنک تک رسائی نہ ملنے اور بعض کی جانب جانب سے شکایت پر کوئی ایکشن نہ لینے کا شکواہ بھی کیا گیا ہے ، بعض شہری نے انگریزی کے بجائے اردو زبان کے استعمال کی بھی گزارش کی ہے۔