Search
Close this search box.
صحت بلاگز

موسم سرما میں بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند کیسے رہیں؟

کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں کو سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔  گو کہ کراچی میں ابھی بھی دن گرم اور راتیں سرد ہیں مگرموسمی اثرات نے شہریوں کو بری طرح متاثر کرنا شروع کر دیا ہے ۔

ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم میں سورج کا دورانیہ اور شدت میں کمی کے علاوہ شہریوں کے معمولات میں تبدیلی کے باعث انسانی جسم میں تبدیلیاں واقع ہو تی ہیں ، جسم معمول کے مقابلے میں ذیادہ حساس ہو جاتا ہے ۔ سرد اور خشک موسم انسانی مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتا ہے جسکے اثرات صحت کے مختلف مسائل کی شکل میں سامنے آتے ہیں

سانس کے مسائل

طبی ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم میں سب سے ذیادہ سانس کے مساائل میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے خاص طور پر بڑی عمر کے افراد یا جو افراد پہلے سے دمہ اور دل کے امراض میں مبتلا ہوں ان کا نظام تنفس شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہو تاہے۔ ایسے افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ صاف اور ہوا دار ماحول میں رہیں، پولن سے متاثرہ علاقوں میں شہری بلاوجہ گھر سے نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں

ہڈی اور جوڑوں میں درد

موسم سرما میں سورج کا زمین سے فاصلہ بڑھ جانے کے باعث دھوپ کی شدت میں کمی واقع ہو تی ہے جو وٹامن ڈی کی کمی سبب بنتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ سردیوں میں ہڈیوں اور جوڑوں کا درد کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔ طبی ماہرین ایسی صورت میں ذیادہ سے ذیادہ دھوپ سیکنے اور جسم کو گرم رکھنے کے لئے ڈرائی فروٹ سمیت دیگر گرم اشیاءکے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں

خشک اور بلغمی کھانسی

سردیوں میں بچوں اور بڑوں سبھی میں چیسٹ انفیکشن کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور وہ خشک و بلغمی کھانسی کا شکار ہو جاتے ہیں ، ایسی صورت میں گرم پانی اور نمک کے غرارے کرنے یا پھر بھاپ لینے سے کھانسی دور ہو جاتی ہے، شہد کا استعمال بھی بہت مفید ہو تا ہے۔

نزلہ زکام

موسم سرما میں ایک عام مسئلہ نزلہ اور زکام کا بھی ہے جس کا کم و بیش ہر کوئی ہی شکار ہو جاتا ہے، اسکی بنیادی وجہ جراثیم کی باآسانی افزائش اور پھیلاو ہے۔ نزلہ زکام سے بچاوکا آسان طریقہ صاف ستھرا رہنا ، ہاتھوں کو دھوتے رہنا اورجسم کو ٹھنڈ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔

دل کے مسائل میں اضافہ

درجہ حرارت میں کمی خون کی نالیوں کو سکیڑ دیتا ہے جس سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔ دل کو پمپ کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں جو دل کے دورے کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔ایسی صورت میں مناسب گرم کپڑوں کا استعال اور ہلکی پھلکی ورزش دل کے مسائل پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہو تی ہے

طبی ماہرین موسم سرما میں ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے جسم کو مختلف طریقے سے گرم رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں ، جن میں مناسب گرم کپڑے پہننا، شہد، ابلے ہوئے انڈوں ، ادرک والی چائے ، وٹامن سے بھرپور موسمی پھل کا استعمال کے علاوہ ہڈی اور جوڑوں میں تیل کی مالش  شامل ہیں، ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کر کے آپ موسم سرما میں بھی خؤد کو تندرست اور بیماریوں سے دور رکھ سکتے ہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں