گذشتہ چند ماہ سے اسٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی اور ایک کے بعد ایک نئے ریکارڈ بنانے کی خبریں شہہ سرخیوں میں رہنے کے باعث حصص بازار یعنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عام آدمی بلخصوص نوجوانوں کی توجہ اپنی جانب مبزول کرائی ہے اور لوگوں میں یہ جاننے کی جستجو پیدا ہوئی ہے کہ آخر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری یا کاروبار کیسے کیا جاتا ہے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ایسی مارکیٹ ہے شیئرز کی خرید و فروخت کی جاتی ہے ۔شیئر سے مراد کسی بھی کمپنی کی کل مالیت کا ایک یونٹ یا ایک حصہ ہو تا ہے۔ شیئرز کی خرید و فروخت مارکیٹ میں رجسٹرڈ بروکریج ہاوس کے زریعے کی جاتی ہے۔
مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے آپ کو بروکروج ہاوس کے زریعے اپنا اکاونٹ کھولنا ہو گا۔اسی اکاونٹ کے زریعے رقم کی لین دین بھی ہو تی ہے اور شیئرز کی خرید و فروخت بھی ،عام طور پر بروکریج ہاوس کم از کم 5 ہزار روپے سے آپکی ٹریڈنگ شروع کر دیتے ہیں ،بروکریج ہاوس اس تمام سروس کے لئے معمولی فیس چارج کر تے ہیں
شیئرز کی خرید و فروخت کے لئے بروکریج ہاوس کا نمائندہ آپ کی رہنما کرے گا لیکن حتمی فیصلہ آپ نے ہی کرنا ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ سرمایہ کاری سے قبل ٹریڈنگ اور اسٹاک مارکیٹ کی کمپنیوں اور انکے شیئر پرائس سے متعلق کچھ آگاہی حاصل کر لیں
سرمایہ کاری سے قبل آپ کو ان کمپنوں کی کارکردگی اور شیئر پرائس کے ٹرینڈ کو جانچنا ہو گا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریبا 700 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جنہیں لسٹڈ کمپنیاں کہتے ہیں۔ان میں سے سو کمپنیاں ایسی ہوتی ہیں جو پورے اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کے حالات اور کارکردگی کو کو ظاہر کرتی ہیں جسے کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس کہا جاتا ہے۔
مارکیٹ میں دستیاب ہر کمپنی کے شیئرز کی قیمت مختلف ہوتی ہے۔ خریدار ایک شیئر بھی خرید سکتا ہے جسکی مالیت 5 روپے بھی ہو سکتی ہے اور پانچ سو روپے بھی۔جب کسی کمپنی کے شیئر کی خریداری ذیادہ ہوتی ہے تو اس کے ریٹ بڑھ جاتے ہیں اور جب کسی کمپنی کے شیئر کی فروخت شروع ہوتی ہے تو اسکے ریٹ کم ہونے لگتے ہیں۔
مارکیٹ میں بہت ذیادہ خریداری اور اسکے نتجے میں شیئر کی قیمتوں کے بڑہنے کے رجحان کو تیزی جبکہ اسکے برعکس بڑے پیمانے پر شیئرز کی فروخت اور اسکے نتیجے میں قیمتوں میں کمی مندی کہلاتی ہے، شیئرز کی قمیتوں اور مارکیٹ میں اتاو چڑہاو یعنی قیمتوں کی کمی بیشی اور اسکےنتیجے میں تیز ی یا مندی کا سلسہ ہر وقت جاری رہتا ہے۔ اس پورے عمل کو موبائل ایپ اور ویب سائیٹ پر مانیٹر کیا جا سکتا ہے
اسٹاک بروکرز کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری صبر کا کھیل ہے جہاں ایک فیصلہ آپ کو آسمان کی بلندیوں پر بھی لے جاسکتا ہے اور زرا سی لالچ اور بے صبری کے نتیجے میں آپ زمین پر بھی پٹخے جا سکتے ہیں۔