Search
Close this search box.
کراچی بلدیات

شاہ فیصل میں مسائل کے حل کے لئے محلہ کمیٹی قائم

شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی وارداتوں اور مسائل کی وجہ سے وائس آف شاہ فیصل کی جانب سے محلہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے، علاقہ مکینوں اور محلہ کمیٹی کے اراکین  نے مشترکہ ہفتہ (23 نومبر) کو اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں شاہ فیصل کالونی نمبر 5  میں مل کر مسائل کے حل اور جرائم کی روک تھام کے لئے کوشش کرنے کا عزم کیا ہے۔ جس میں وائس آف شاہ فیصل محلہ کمیٹی کے ممبران کے علاوہ معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع کورنگی کے جنرل سیکریٹری جناب شرجیل رضوانی  مہمان خصوصی تھے  انہوں نے شاہ فیصل کے مکینوں کے مسائل کو بغور سنا اور ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

وائس آف شاہ فیصل محلہ کمیٹی کے سید جنید علی محمدی،اختر عباس ، شرجیل اور دیگر نے مسائل کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ میٹنگ میں شاہ فیصل کالونی میں پینے کے پانی کی سپلائی ، نئی لائنوں کے بچھانے، واٹر پمپ گ اسٹیشن کو آپ گریڈ کرنے، سڑکوں کی مرمت و کارپیٹنگ، اسٹریٹ لائٹوں کی مرمت، موجود پارک کی سبز کاری، کھیل کے میدان کو بہتر بنانا اور سرکاری ڈسپنسری کو بہتر کرنے کے امور پر بات چیت کی گئی۔ میٹنگ میں محلہ کمیٹی ممبران رضوان عثمان، ملک عظمت، عادل سلطان، ناصر مہدی، سید حسیب شہزاد، محسن حسنین، محمد جنید، فضل غوری، عبد السمیع، زین صدیقی و دیگر ٹیم میمبرز نے اپنے مسائل شرجیل رضوانی  کے سامنے رکھے اور مسائل  کے لئے درخواست کے اندراج پر بھی بات کی گئی۔محلہ. کمیٹی کے ممبران نے تمام معززین علاقہ و مہمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں