عوامی نمائندے اور سرکاری مراعات!
ارکان پارلیمان بالخصوص وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ ، وزراء، مشیر، معاونین خصوصی، پارلیمانی سیکریٹریز اور اپوزیشن لیڈرز کی سرکاری تنخواہ اور مراعات کے حوالے عام تاثر یہ ہے کہ انہتائی غیر معمولی ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انتخابات کے دوران یہ لوگ بہت زیادہ اخراجات کرتے ہیں، یہ تاثر بھی عام ہے کہ حکومتی حامیوں کے لئے ہمہ وقت خزانے کے دروازے کھلے ہوتے ہیں اور وہ جب اور جتنی چاہیں مراعات حاصل کرسکتے ہیں، مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ مذکورہ بالا تمام نمائندوں کی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے متعلقہ ایوان کے اپنے اپنے قوانین اور قواعد و ضوابط ہیں اور مختلف صوبوں کے ایک طرح کے نمائندوں کی تنخواہ اورمراعات میں 20 فیصد سے 300 فیصد تک فرق ہے۔ اس وقت مراعات کے حوالے سے بلوچستان سب سے زیادہ مراعات دینے والا صوبہ ہے، جبکہ سب سے کم میں سندھ آتا ہے۔
رپورٹ سے منسلک چارٹ!
اس رپورٹ سے منسلک چارٹ میں میں سندھ کے وزیراعلیٰ ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزراء، اپوزیشن لیڈر، مشیر برابر وزیر، پارلیمانی سیکریٹری، ممبران اسمبلی اور معاونین خصوصی کی تنخواہ اور مراعات کے اعدادو شمار شامل ہیں۔
رپورٹ: عبدالجبارناصر | سندھ: عوامی نمائندوں کی تنخواہ اور مراعات | |||||||||
اپوزیشن لیڈر | معاونین خصوصی | ممبران اسمبلی | پارلیمانی سیکریٹری | مشیر برابر وزیر | صوبائی وزیر | ڈپٹی اسپیکر | اسپیکر | وزیراعلیٰ | مراعات | نمبر شمار |
75,000 | 70,000 | 50,000 | 50,000 | 75,000 | 75,000 | 140,000 | 150,000 | 150,000 | تنخواہ | 1 |
50,000 | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | 50,000 | 50,000 | 50,000 | 50,000 | 50,000 | آلات و الائونس | 2 |
20,000 | 10,000 | 10,000 | 20,000 | 20,000 | 20,000 | 10,000 | 20,000 | 20,000 | سیمچوری الائونس | 3 |
ایک کار | ایک کار | 1,000 | ایک کار | ایک کار | ایک کار | دو کاریں | دو کاریں | سرکاری | ٹرانسپورٹ | 4 |
500لیٹر | 300لیٹر | ۔۔۔ | 500لیٹر | 500لیٹر | 500لیٹر | لامحدود | لامحدود | لامحدود | پیٹرول | 5 |
45,000 | 45,000 | 45,000 | 45,000 | 55,000 | 55,000 | 60,000 | 70,000 | 70,000 | رہائش گاہ | 6 |
سرکاری | ۔۔۔ | 20روپے فی کلومیٹر | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سفری الائونس(اندرونی) | 7 |
1,500 | 1,000 | 1,000 | 1,000 | 1,500 | 1,500 | 1,500 | 2,000 | 2,000 | روزانہ الائونس | 8 |
سرکاری | سرکاری | 10,000 | 10,000 | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | ٹیلی فون | 9 |
15,000 | 20,000 | 15,000 | 15,000 | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | یوٹیلٹی بلز | 10 |
۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | 50,000 | 50,000 | 50,000 | 70,000 | 70,000 | رہا ئش گاہ مرمت سالانہ | 11 |
سرکاری | سرکاری | 15,000 | 15,000 | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | دفتری اخراجات | 12 |
بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | میڈیکل الائونس | 13 |
200,000 | ۔۔۔ | 200,000 | 200,000 | 200,000 | 200,000 | 200,000 | 200,000 | بل پر ادائیگی | سالانہ سفری الائونس | 14 |
بل پر ادائیگی | ۔۔۔ | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | سرکاری | سالانہ سفری اخراجات(بیرونی) | 15 |
۔۔۔ | ۔۔۔ | 5,000 | 5,000 | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | دوران اجلاس رہائشی الائنس | 16 |
مناسب درجہ | مناسب درجہ | ۔۔۔ | مناسب درجہ | مناسب درجہ | مناسب درجہ | مناسب درجہ | بہتر درجہ | اعلیٰ درجہ | گاڑی | 17 |
۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | حسب ضرورت | حسب ضرورت | حسب ضرورت | حسب ضرورت | حسب ضرورت | حسب ضرورت | پروٹوکول | 18 |
۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | سرکاری | ہوائی جہاز | 19 |
۔۔ | ۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | سرکاری | ہیلی کاپٹر | 20 |
۔۔ | ۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | اہلخانہ کا پروٹول | 21 |
بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | اہلخانہ میڈیکل | 22 |
50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | سفری حادثاتی موت | 23 |
ٹائمز آف کراچی نے یہ چارٹ سندھ اسمبلی کے قوانین کے مطابق ہر ممکن حد تک احتیاط سے تیار کیا ہے، اگر کوئی غلطی ہے تو سہواً ہے۔ |
نمائندوں کا استحقاق!
آئین پاکستان کے مطابق صوبے میں وزیراعلیٰ کا عہدہ سب سے بڑا انتظامی عہدہ ہے۔ عمومی طور پر سب سے پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ وزیراعلی سندھ کو کتنی تنخواہ اور کیا کیا سرکاری سرکاری مراعات ملتی ہیں؟ اس ضمن میں سندھ اسمبلی کے دو ایکٹ یعنی ممبرز استحقاق ایکٹ 1975ء کی ترمیم یکم اپریل 2013ء اور ممبرز تنخواہ و مراعات ایکٹ 1975ء کی ترمیم 4 جولائی 2017ء میں وزیراعلیٰ سندھ، وزراء، مشیروں، اپوزیشن لیڈر، معاونین خصوصی، پارلیمانی سیکریٹریز، اسپیکر سندھ اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے استحقاق، تنخواہ اور مراعات کی پوزیشن واضح ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی مراعات!
سندھ اسمبلی کے ممبرز تنخواہ و مراعات ایکٹ 1975ء کی ترمیم 4 جولائی 2017ءکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو ماہانہ ایک لاکھ 50 روپے تنخواہ، دفتری اشیاء ضرورت کے لئے ماہانہ 50 ہزار روپے، سنچوری الائنس(چائے پانی) 20 ہزار روپے، ضرورت کے مطابق سرکاری ٹرانسپورٹ بمع لا محدود پیٹرول، سرکاری رہائش گاہ یا ماہانہ 70 ہزار روپے، ٹریولنگ سرکاری، روزانہ الائونس 2 ہزار روپے، ٹیلی فون سرکاری، یوٹیلیٹی بل سرکاری، رہائش گاہ کی مرمت کے لئے سال میں ایک بار 70 ہزار روپے، دفتری اخراجات سرکاری، میڈیکل کی ادائیگی بلز پر، سفری الائنس سرکاری، حادثاتی موت کی صورت میں 50 لاکھ روپے، اعلیٰ سرکاری گاڑی بمع حسب ضروت پروٹول اور دیگر ضروری مراعات ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کیمپ آفس!
وزیراعلیٰ سندھ کا کیمپ آفس ہوتو اس کے دفتری اخراجات سرکاری ہیں، تاہم سندھ میں ابھی تک وزیراعلیٰ کا باقاعدہ کوئی کیمپ افس نہیں ہے تاہم سندھ اسمبلی اور سندھ سیکریٹریٹ میں دفاتر ضرور ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ اپنے ترجمان اور کوارڈینٹرز رکھنے کا استحقاق بھی رکھتے ہیں، تاہم ایکٹ میں انکی مراعات کے حوالے واضح درج نہیں ہے اور اس کا استحقاق وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس ہے۔
رہائش گاہ!
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اس وقت ذاتی رہائش استعمال کرتے ہیں، اسی طرح لباس، آرائش، بچوں کے اخراجات بھی ذاتی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے اہلخانہ کے لئے کوئی پروٹول یا الگ سے مراعات نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ ہائوس کے مطابق ہوائی سفر کے بزنس کلاس کی اجازت ہے مگر سید مراد علی شاہ اکثر اکانومی کلاس میں سفرکرتے ہیں۔اندرون ملک اور صوبہ میں ہوائی سفر کے لئے سرکاری جہاز اور ہیلی کاپٹر ہے۔استحقاق ایکٹ کے مطابق فیملی میں والدین، اہلیہ اور بچے شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ ٹیکس!
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ذراعت ہے، تاہم ذاتی کاروبار بھی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تواتر کے ساتھ قانون کے مطابق سالانہ ٹیکس اداکرتے ہیں اور مالی سال 2022-2023 میں 2کرو 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد کا ٹیکس ادا کیا، جس میں ایک کروڑ 22 لاکھ انکم ٹیکس اور 80 لاکھ 45 ہزار سے زائد زرعی ٹیکس ہے۔ قانونی طور پر ذاتی کاروبار چلانے پر پابندی نہیں ہے تاہم موجودہ وزیراعلیٰ سندھ خود کوئی کاروبار نہیں چلاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو سبکدوشی کے بعد میں مراعات میں ایک گاڑی، تین ملازم اور ضرورت کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔
نمائندے مراعات!
اسی طرح اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزراء، اپوزیشن لیڈر، مشیر برابر وزیر، پارلیمانی سیکریٹری، ممبران اسمبلی اور معاونین خصوصی میں سے بیشتر ذاتی رہائش استعمال کرتے ہیں، سرکاری رہائش گاہ ملنے کی صورت میں رہائشی الائونس نہیں ملتا ہے، اسی طرح لباس، آرائش، بچوں کے اخراجات بھی ذاتی ہیں۔سندھ میں عوامی نمائدوں کے اہلخانہ کے لئے کوئی پروٹول یا الگ سے مراعات نہیں ہیں۔ ہوائی سفر دستیاب سہولت سرکاری زمہ داری کے دوران۔استحقاق ایکٹ کے مطابق فیملی میں والدین، اہلیہ اور بچے شامل ہیں اور انکو صرف میڈیکل کی سہولت بل پر ادائیگی کی صورت میں ملتی ہے۔
مراعات ڈبل یا سنگل!
رکن سندھ اسمبلی جب وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء، مشیر، پارلیمانی سیکریٹری، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، اپوزیشن لیڈر یا معاونین خصوصی بنتے ہیں تو ان کو ملنے والے عہدے کے حساب سے مراعات ملتی ہیں۔ بطور اسمبلی ممبر الگ مراعات نہیں ہیں۔
نمائندوں کے ٹیکس کی پوزیشن!
تمام نمائندے قانون کے مطابق ہر طرح کا ٹکیس ادا کرتے ہیں اور سالانہ گوشوارے بھی جمع کرانا لازمی ہے۔ اجلاس کے دوران روزانہ اجلاس الائونس صرف ان ارکان کو ملتا ہے، جن کا تعلق اجلاس والے شہر سے نہیں ہو یعنی کراچی کے نمائندوں کو یہ الائونس نہیں ملے گا۔
مراعات میں کون سب آگے!
اس وقت پاکستان قومی اسمبلی، سینیٹ آف پاکستان، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں کی مراعات کا جائزہ لیا جائے سندھ سب کم پر ہے اور بلوچستان سب سے اوپر ہے۔