Search
Close this search box.
پاکستان خصوصیت

تھرپارکر میں ایمر جنسی لائف سیونگ سروس (ایس آئی ای ایچ ایس) 1122 کا آغاز، شہریوں کیلئے اب صحت کی سہولیات فنگرٹپس پر موجود

سندھ حکومت کے سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز (ایس آئی ای ایچ ایس) نے صوبے کے دور دراز شہر تھرپارکر میں بھارتی سرحد کے قریب واقع قصبے نگرپارکر میں ایس آئی ای ایچ ایس 1122 کی سروس کا آغاز کردیا۔

تھرپارکر کے لوگوں کو سروس کی آگاہی اور اس سروس کے افتتاح کیلئے نگرپارکر میں رنگارنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں اسکولوں کی بچوں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ تقریب میں ایم پی اے قاسم سراج سومرو ، ایس آئی ای ایچ ایس کے سی ای او بریگیڈیئر طارق قادر لاکھیار اور دیگرمہمانوں کو سندھ کی ثفافتی پٹکو اور شال پہنائی گئی۔ موسیقی کے پروگرام سے نہ صرف عوام محظوظ ہوئے بلکہ سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز 1122 کا عملہ بھی رقص کرتا رہا۔

تقریب میں سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کے تھردیپ رورل ڈوپلمننٹ پروگرام اور تھرپارکر کے ضلعی ہلتھ آفیسر کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط ہوئے۔ ایم پی اے قاسم سراج سومرو ، ایس آئی ای ایچ ایس کے سی ای او اور دیگر مہمانوں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر تھرپارکر میں ایس آئی ای ایچ ایس 1122 کا افتتاح کیا اس موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

ایس آئی ای ایچ ایس کے سی ای او بریگیڈیئر طارق قادر لاکھیار نے بتایا کہ تھرپارکر میں سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کی ریسکیو سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 12 ایمبولینس سے اس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ لیکن ایمبولینس کے ساتھ ساتھ موٹربائیک اور سائیکل کی بھی سہولت میسر کی گئی ہے۔

ایس آئی ای ایچ ایس کے سی ای او بریگیڈیئر طارق قادر لاکھیار کے مطابق ایس آئی ای ایچ ایس1122 صرف لوگوں کو ریسکیو کرنے کا ہی کام نہیں کرے گی بلکہ صحت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے بھی انکی ایک سروس 1123 موجود ہے۔ شہری 1123 پر کال کرکے ہرطرح کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے ایم پی اے قاسم سراج سومرو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو ایمبولینس کی ضرورت نہ پڑے لیکن اگر ضرورت پڑی تو اب انکے اپنے علاقے میں یہ سروس دستیاب ہے اور اس سروس کے آنے سے  تھرپارکر دہائیوں سے منفرد صحت کے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ بیس اسٹیشن ایک سنگِ میل ہے، جو ہمیں ان لوگوں کو زندگی بچانے والی خدمات فراہم کرنے کی اجازت دے گا جو طویل عرصے سے محروم رہے ہیں۔آئی سی یو کی سہولیات والی ایمبولینس بھی دستیاب ہیں۔

حکومت سندھ مستقبل میں ایس آئی ای ایچ ایس 1122 کی ہیلی کاپٹر، جہاز اور فیری سروس شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ سندھ حکومت کے اس اقدام کو تھرپارکر کی عوام نے سراہا اور اس سروس کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں