Search
Close this search box.
پاکستان صحت نمایاں

چکن گونیا کیا ہے ، اس مرض کی علامات اور علاج کیا ہیں ؟

دنیا بھر میں مچھروں کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماریاں شہریوں کی صحت کے لئے ایک بڑا خطرہ تصور کی جاتی ہیں ان میں چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا عام ہیں، اگرچہ تینوں بیماریوں کا سبب مچھر ہیں لیکن یہ مختلف وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے، چکن گونیا ، ڈینگی اور ملیریا کی علامات ظاہر ہونے اور بیماری لاحق ہونے کی صورت میں ان کے علاج میں بھی فرق پایا جاتا ہے۔ اسلئے از خود علاج کے بجائے فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کرنا ضروری ہے

چکن گونیا مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہےجو ایک سے دوسرے فرد میں منتقل نہیں ہوسکتا اس مرض کے باعث مریضوں کی ہلاکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم اسکے اثرات تکلیف دہ ہوتے ہیں جو مریض پر دیر تک قائم رہتے ہیں۔

چکن گونیا کی علامات

کسی بھی شخص میں چکن گونیا کی علامات 3 سے 7 دن میں نمایاں ہو تی ہیں۔ چکن گونیا کی عام علامات بخار، جوڑوں میں تکلیف، سردرد، مسلز میں درد، خارش اور جوڑوں کے ارگرد سوجن وغیرہ ہیں، بعض مریضوں کو خسرہ جیسے دانے بھی نکل آتے ہیں جبکہ کچھ متاثرہ افراد کو قے اور متلی کی بھی شکایت ہوتی ہے۔

چکن گونیا کی تشخیص اور علاج

چکن گونیا کی تصدیق صرف خون کے ٹیسٹ کے زریعے ہی ممکن ہے، مگر اس کے علاج کے لئے تاحال کو ئی دوا یا ویکسین ایجاد نہیں ہو ئی ہے۔ متاثرہ افراد کو ڈاکٹر عام طور پر آرام اور زیادہ سے ذیادہ پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں اوربخار اور جوڑوں کے درد کے لئے ڈاکٹر مختلف دوائیاں تجویز کرتے ہیں۔

توانائی کی بحالی کے لئے گذا کا استعمال

چکن گونیا سے متاثرہ مریضوں کے لئے وٹامن سی کے حامل پھل مثلا کینو اور امرود کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے، گائے کا دودہ بھی مریضوں کی توانائی بحال کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، عام طور پر مریض ایک ہفتے میں صحتیاب ہو جاتے ہیں مگر جسم خاص طور پر جوڑوں کا درد کافی دنوں تک برقرار رہ سکتا ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں